اسلامی انقلاب، ایران کی ترقی اور پیشرفت کا ضامن: پاکستان

ارنا کی رپورٹ کے مطابق محمداعظم نے سنیچر کو اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ہنری اور ثقافتی فن پاروں کی نمائش میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی چھتیسویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ گذشتہ چھتیس برسوں میں ایران کے عوام نے مختلف میدانوں بالخصوص سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں کافی پیشرفت اور کامیابیاں حاصل کی ہیں- انھوں نے ایران پاکستان تعلقات کو بہت گہرا اورقریبی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد تہران کے ساتھ تعلقات میں زيادہ سے فروغ چاہتا ہے اور اچھے اور وسیع سیاسی تعلقات کی طرح تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بھی فروغ دینے کی کوشش کررہا ہے- پاکستان کے ڈپٹی انفارمیشن منسٹرنے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل، مستقبل میں اقتصادی تعاون کے میدان میں دونوں ملکوں کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی شمار ہوگی- محمداعظم خان نے کہا کہ اسلام آباد حکومت، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ثقافتی تعلقات میں بھی زيادہ سے زيادہ فروغ کی خواہاں ہے- اسلام آباد میں ایران کے ہنری اور ثقافتی فن پاروں کی نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اسلامی و ایرانی ثقافت کے بعض گوشوں من جملہ میناکاری، خطاطی ، خطی نقاشی ، ماڈرن نقاشی، خطی نسخوں اور دستی مصنوعات کو پیش گيا ہے- جمعے کو اسلام آباد میں اس نمائش کا افتتاح ہوا جو منگل دس فروری تک ہرخاص وعام کےلئے کھلی رہےگی-

تبصرے
Loading...