اربعین کے دن حضرت امام حسین (ع)کی زیارت پڑھنا، مؤمن کی علامت ہے

یہ امام حسین علیہ السلام کے چہلم کا دن ہے، بقول شیخین، امام حسین -کے اہل حرم نے اسی دن شام سے مدینہ کی طرف مراجعت کی، اسی دن جابر بن عبداللہ انصاری حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کیلئے کربلا معلی پہنچے اور یہ حضرت بزرگ حضرت امام حسین علیہ السلام کے اولین زائر ہیں، آج کے دن حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنا مستحب ہے ۔