مؤمن کون ہے

خلاصہ: ایمان کے بغیر انسان اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں خلاء محسوس کرتا ہے اور پریشانیوں میں گھرجاتا ہے۔

مؤمن کون ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم
    انسان کی زندگی ایک ایسا لہریں مارتا ہوا سمندر ہے جس میں ہر لمحہ ڈوب جانے کا خطرہ ہے اور اس سمندر سے گذرنا ہر فرد کے لئے ضروری ہے، ڈوبنے سے بچنے کے لئے ایک ایسے وسیلے کی ضرورت ہے جس کی بنا پر اپنے آپ کو سطح آب پر محفوظ رکھ سکے، اس کے لئے ہر طرح کے وسائل کے لئے کشتی کی ضرورت ہے یا پھر انسان باقاعدہ تیرنا جانتا ہو ورنہ اس کے بغیر متلاطم موجوں اور پریشانیوں سے مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے۔
     اس پریشانی سے بچانے کے لئے واحد راستہ خدا پر ایمان لانا ہے ایمان کہتے کسے ہیں یہ سوال ایک شخص نے امام صادق(علیہ السلام) سے سوال کیا: «بأیِّ شیء یَعْلَمُ المؤمنُ بأنّه مؤمنٌ؛ کس چیز کے ذریعہ مؤمن کو معلوم ہو کہ وہ مؤمن ہے»، آپ نے فرمایا: « بالتسلیم لله، والرضا فیما ورد علیه من سرور أو سخط؛ جو کچھ اللہ کی جانب سے اس پر نصیب ہو، اس کو قبول کرے اور جو چیز اس کے لئے پیش آئے اس پر راضی رہے چاہے وہ اس کے لئے خوشی کا باعث ہو یا غم کا»[الکافی، ج۲، ص ۶۳]۔
*الكافي، محمد بن يعقوب كلينى، دار الكتب الإسلامية، ۱۴۰۷ق۔

تبصرے
Loading...