شیطان کی پیروی کرنےوالا

خلاصہ: جس نے خدا کی اطاعت نہیں کی وہ شیطان کی پیروی کرنے والوں میں سے ہے اور جو شیطان کی پیروی کرتا ہے وہ کافر ہے۔

شیطان کی پیروی کرنےوالا

بسم اللہ الرحمن الرحیم  
   اگر انسان سعادت کو حاصل کرنا چاہتا ہے تو اس کو چاہئے کہ وہ خدا اور اس کے رسول کی اطاعت کرے کیونکہ رسول، خدا کی جانب سے بھیجے ہوئے پیغمبر ہیں جو اللہ  کے بتائے ہوئے احکام کو لوگوں کے لئے بیان کرتے ہیں، اگر کسی نے رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی اطاعت نہیں کی تو گویا اس نے خدا کے احکام کی اطاعت نہیں کی اور جس نے خدا کی اطاعت نہیں کی وہ شیطان کی پیروری کرنے ولوں میں سے ہے اور جو شیطان کی پیروی کرتا ہے وہ کافر ہے،
     جس کے بارے میں خود خداوند عالم قرآن مجید میں اس طرح ارشاد فرمارہا ہے: «قُلْ أَطِيعُواْ اللّهَ وَالرَّسُولَ فإِن تَوَلَّوْاْ فَإِنَّ اللّهَ لاَ يُحِبُّ الْكَافِرِينَ[سورۂ آل عمران، آیت:۳۲] کہہ دیجئے کہ اللہ اور رسول کی اطاعت کرو کہ جو اس سے روگردانی کرے گا تو خدا کافرین کو ہرگز دوست نہیں رکھتا ہے»۔
     جو کوئی اللہ کے رسول کی اطاعت نہ کرے وہ کافروں میں سے ہے اور کافر خدا کی رحمت سے دور ہوتا ہے اور خدا اس کی ہدایت نہیں کرتا، جس کے بارے میں خدا ارشاد فرما رہا ہے: «وَاللّهُ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِينَ[سورۂ بقرہ،آیت:۲۶۴] اللہ، کافروں کی ہدایت بھی نہیں کرتا»۔

تبصرے
Loading...