خدا کا شکر

خلاصہ: انسان کو ہر حال میں اللہ کا شکر کرتے رہنا چاہئے اور اس فرصت سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

shukr

          ایک ثروتمند کھڑکی سے جھانک رہا تھا دیکھا کہ ایک فقیر خرابے سے کوئی چیز ڈھونڈ رہا ہے ، امیر آدمی کہنے لگا، اللہ  تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میں فقیر نہیں ہوں. اسی  فقیر نے ارد گرد دیکھا کہ ایک نشہ کرنے والا  سڑک پر پڑا ہواہے  تووہ  فقیر اللہ  کا شکر ادا کرنے لگا کہ اللہ  تیرا بہت شکر گزار ہوں کہ میں نشہ نہیں کرتا.
       اس نشہ کرنے والے نے جب ایمبولینس کو دیکھا کہ ایک مریض کو لیکر جا رہے ہیں تو اللہ  کا شکر کرنے لگا کہ میں صحیح و سالم ہوں.
     مریض نے جب ہسپتال میں دیکھا کہ ایک جنازہ کو سرد خانہ میں لیکر جا رہے ہیں تو یہ مریض اللہ  کا شکر کرنے لگا کہ میں ابھی زندہ ہوں.
     میرے عزیز دوستوں
     فقط ایک مردہ آدمی شکر ادا نہیں کر سکتا.
    کیوں آج ہم اللہ کا شکر ادا نہیں کرتے کہ جس نے ہمیں زندگی بسرکرنے کی فرصت عطا کی ہے .
   ,,وَ قُلِ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ سَيُرِيكُمْ آيٰاتِهِ فَتَعْرِفُونَهٰا وَ مٰا رَبُّكَ بِغٰافِلٍ عَمّٰا تَعْمَلُونَ،،(سورہ نمل۹۳﴾
    اور کہدیجیے: ثنائے کامل اللہ کے لیے ہے، عنقریب وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھائے گا تو تم انہیں پہچان لو گے اور تمہارا  پروردگار تمہارے اعمال سے غافل نہیں ہے۔

تبصرے
Loading...