قیامت میں پہلا سوال / آیت اللہ غلام عباس رئیسی حفظہ الله

▫️قیامت میں پہلا سوال اہل بیت علیهم السلام کی محبت کے متعلق ہوگا

تحریر: آیت اللہ غلام عباس رئیسی حفظہ اللہ

حوالہ: کتاب امامت و مودت صفحہ 344،345

عیاں اخبار رضا علیه السلام میں رسول اکرم صل اللہ علیہ والہ وسلم سے روایت ہے: أوَّلُ ما يُسأَلُ عَنهُ العَبدُ حُبُّنا أهلَ البیت “انسان سے سب سے پہلے جس چیز کے بارے میں پوچھا جائے گا وہ ہم اہل بیت علیهم السلام کی محبت ہے.

محمد و آل محمد پر درود بھیجنے کی فضیلت

حضرت امام علی نقی علیہ السلام فرماتے ہیں:إِنَّمَا اتَّخَذَ اللَّهُ عَزَّوَجَلَ إِبْراهِیمَ خَلِیلًا لِکثْرَةِ صَلَاتِهِ عَلَی مُحَمَّدٍ وَ أَهْلِ بَیتِهِ صلی الله علیهم اجمعین” خداوند عالم نے محمد و آل محمد ص پر کثرت کے ساتھ درود بھیجنے کی وجہ سے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اپنا خلیل منتخب فرمایا تھا.

دوستی کی درجات

اہل بیت علیهم السلام سے محبت کرنے والوں کے درجات بیان کرتے ہوئے امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں:من أحبنا بقلبه وأعاننا بلسانه وقاتل معنا أعداءنا بيده فهو معنا في الجنة في درجتنا. ومن أحبنا بقلبه وأعاننا بلسانه ولم يقاتل معنا أعداءنا فهو أسفل من ذلك بدرجتين، ومن أحبنا بقلبه ولم يعنا بلسانه ولا بيده فهو في الجنة”محبت اور زبان سے ہماری مدداور ہاتھ سے دفاع کرے گا بہشت میں ہمارے درجے میں ہوگا اور جو شخص دل سے ہم سے محبت اور زمان سے ہماری نصرت کرے گا اور ہمارے ساتھ ہمارے دشمنوں سے نہیں لڑے گا اسے بہشت میں ہم سے ایک درجہ کم ملے گا اور جو دل سے ہم سے محبت کرے گا مگر زبان اور ہاتھ سے ہماری نصرت نہ کرے وہ بھی بہشت میں ہوگا.

محبان اہل بیت علیهم السلام

اہل بیت علیهم السلام سے محبت کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان کے دوستوں سے بھی محبت کریں جو اہل بیت علیهم السلام کے چاہنے والوں کی خصوصیات میں سے ایک ہے. امیرالمومنین علی علیہ السلام اس سلسلے میں فرماتے ہیں:من أحب الله أحب النبي صلى الله عليه وآله ومن أحب النبي أحبنا، ومن أحبنا أحب شيعتنا، فإن النبي صلى الله عليه وآله ونحن وشيعتنا من طينة واحدة، ونحن في الجنة ” جو شخص خدا سے محبت کرتا ہے وہ اس کے رسول ص سے بھی محبت کرتا ہے اور جو پیغمبر اسلام ص سے محبت کرتا ہے وہ ہم اہل بیت علیهم السلام سے بھی محبت کرتا ہے اور جو ہم سے محبت کرتے ہے وہ ہمارے شیعوں سے بھی محبت کرتا ہے کیونکہ پیغمبر اسلام ص ان کے آل اور ہمارے شیعوں کی طینت ایک ہے اور ہم سب جنت میں ساتھ ہوں گے

تبصرے
Loading...