جولان کی آزادی کے لئے عراقی جوان تیار ہیں: تحریک النجباء

 عراق کی تحریک النجباء نے شام کی مقبوضہ پہاڑیوں جولان کی آزادی کے لئے صہیونی دشمن سے جنگ کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہیں۔

 عراقی تحریک النجباء کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قرائن و شواہد بتا رہے ہیں کہ صیہونی حکومت کا زوال قریب ہے۔ انہوں نے کہا ہماری بریگيڈ جولان کی آزادی کے لئے بالکل تیار ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق نصر الشمری نے اپنے ایک انٹریو میں کہا کہ لبنان کے استقامتی محاذ نے غاصب دشمن کی فوج کے ناقابل شکست ہونے کے دعوے کو خاک میں ملادیا اور فلسطینی استقامت نے آئرن ڈوم کی کھوکلی طاقت کو برملا کرکے رکھ دیا ہے۔

نصرالشمری نے کہا کہ ہم نے جولان کی آزادی کے نام سے 2017 میں جو بریگیڈ تشکیل دی تھی اس کا مقصد دراصل اپنی سرزمین کے آزادی کے لئے اپنے شامی بھائيوں کی مدد کرنا ہے اور آج ہم ماضی نسبت کی اپنے اس ہدف سے بہت نزدیک ہوگئے ہیں۔

نصر الشمری نے اس سوال کے جواب میں کہ سید حسن نصراللہ نے قدس کے تعلق سے علاقائی جنگ کی بات کی ہے، کہا کہ قدس شریف مسلمانوں کا مقدس ترین مقام ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران سے لے کر عراق، یمن ، شام، لبنان اور فسلطین بلکہ تمام مسلمان اقوام کے لئے استقامتی محاذ کا محور و مرکز ہے، ماسوا ان غدار اور خیانت کار حکام کے کہ جنہوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات بحال کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیدحسن نصراللہ کے نظریئے کے تحت قدس شریف اور اس کے باشندوں کے خلاف کسی بھی طرح کی جارحیت کا جواب فلسطین تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ استقامتی محاذ کے پورے جغرافیے پر محیط ہونا چاہیے، یعنی جہاں بھی استقامتی محاذ یا ان کے ہتھیار موجود ہيں ان کی مدد سے صیہونی حکومت، امریکہ اور ان کے پٹھو ممالک کے مفادات کو نشانہ بنانا چاہیے۔

 

تبصرے
Loading...