امریکہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی پر غضبناک کیوں ہے؟

خلاصہ: خطے میں امریکی اثر رسوخ بڑھانے کی فرنٹ لائن تھے جن پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ڈٹ کر اس کا مقابلہ کیا اور امریکہ کے تمام ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔

امریکہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی پر غضبناک کیوں ہے؟

امریکی صدر سب سے بہتر اس حقیقت کو درک کر رہا ہے کہ آج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سپاہ پاسداران کس مقام پر کھڑی ہے اور ٹرمپ امریکی جاہ طلب مفادات کی گردن پر سپاہ کے فوجی بوٹوں کے دباؤ کا احساس کر رہا ہے۔
امریکہ گلوبل ولیج کا چوہدری بننے کا خواہش مند ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک طاقتور دفاعی ونگ ہونے کے ناطے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایسا نہیں ہونے دیتی؛ ٹرمپ شدید غصے میں ہے، ماضی کے تمام امریکی صدور کی طرح جو سپاہ پاسداران پر غضب ناک تھے اور غیر متوقع انداز میں ایران اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف اپنی تمام سرگرمیوں کا اصلی مقصد بیان کر چکا ہےکہ ایران اور سپاہ پاسداران دہشتگرد ہیں!!
سابق ڈکٹیٹر صدام کے مظالم کے مقابلے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے عراقی عوام اور کردستان شہریوں کی بھرپور حمایت کی؛ اسی طرح گزشتہ چند سالوں میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی یلغار کے مقابلے میں بھی سپاہ انقلاب ہی تھی جو عراقی کردوں اور شام کی عوام کی محفوظ پناہگاہ ثابت ہوئی۔
جنوبی لبنان میں پاسداران انقلاب اسلامی کا کردار صرف دفاعی حد تک محدود نہ تھا بلکہ ایسی حکمت عملی اختیار کی کہ لبنان کی سرزمین امریکہ کے دوست اور بھائی ملک اسرائیل کے قبضے سے آزاد کروا لی گئی اور اصلی مالکین یعنی لبنانی عوام کے سپرد کر دی گئی۔
http://ur.imam-khomeini.ir/ur/c508_22456/

تبصرے
Loading...