امام خمینی (علیہ الرحمہ) کے چند ایک صفات

خلاصہ: رہبر انقلاب امام خمینی (علیہ الرحمہ) کے بہت سارے صفات اور نیک کردار کے واقعات بتائے گئے ہیں جو متعدد کتب میں تحریر کیے گئے ہیں، ان میں سے چند ایک کا یہاں پر تذکرہ کیا جارہا ہے۔

امام خمینی (علیہ الرحمہ) کے چند ایک صفات

       جو شخص بھی امام خمینی (علیہ الرحمہ) کے ساتھ قریب سے اٹھنا بیٹھنا رکھتا وہ متوجہ ہوجاتا کہ یہ شخصیت آئیڈیل اور نمونۂ عمل انسان ہے جو تمام نیک صفات کی حامل ہے۔ آپ میں اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ایسی روحانی، سیاسی، فکری اور اخلاقی ترکیب یافتہ توانائیاں تھیں جن کے ذریعے آپ ایسے مقام پر پہنچ گئے کہ ایران میں انقلاب اسلامی جیسا عظیم کردار ادا کرسکے۔ آپ کی طاقت و توانائی یقیناً مرجعِ تقلید ہونے سے کہیں بڑھ کر تھی۔
       ان صفات کے پیش نظر اور حالانکہ آپ ایسے عظیم شخص تھے جو چند منٹ میں بیسیوں لاکھ لوگوں کو سڑکوں پر جلوس کے لئے نکلوا سکتے تھے، مگر اس کے باوجود جب آپ کی زندگی اور رہائش کی جگہ کو دیکھا جاتا تھا تو سادگی اور زہد کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ آپ زمین پر اپنے تحریر والے چھوٹے سے میز کے پیچھے بیٹھتے جو آپ کے کام کرنے کی تمام چیزیں وہی چھوٹا سا میز تھا۔
        امام خمینی (علیہ الرحمہ) نے اپنی زندگی میں خاص نظم و ضبط اختیار کیا ہوا تھا، آپ کا آرام کرنا، عبادت، مطالعہ، درس دینا، پیدل چلنا اور سب کام خاص نظم کے تحت تھے یہاں تک کہ گھر کے سب افراد اپنے امور کو آپ کے امور کے مطابق منظم کرتے تھے۔ آپ کم سے کم وقت سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرتے اور ہرگز اپنا وقت ضائع نہیں ہونے دیتے تھے۔
          امام خمینی (علیہ الرحمہ) کی خوش مزاجی باعث بنی تھی کہ بچے آپ کے ساتھ بہت مانوس ہوجائیں۔ آپ بچوں سے بہت محبت کرتے تھے اور بچے بچپنے کی وجہ سے جو حرکتیں کرتے، آپ منع نہیں کرتے تھے اور حتی دوسرے افراد جو بچوں کو منع کرنا چاہتے تو آپ ان کو روکتے اور فرماتے تھے: بچوں کو آزاد چھوڑ دو۔
         یہاں پر تو ہم نے آپ کے چند ایک صفات کا تذکرہ کیا ہے جبکہ آپ کے صفات اور کردار کے بارے میں کئی کتابیں لکھی جاچکی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
[بعض مطالب ماخوذ از: تحلیلی بر انقلاب اسلامی، منوچہر محمدی]

تبصرے
Loading...