ارادہ کو تقویت دینے کے طریقے

ارادہ کو تقویت دینے کے طریقے

ارادہ کو تقویت دینے کے طریقے

١ ۔ ذوق و شوق آ پ کے ارادہ کو تقویت دیتا ہے

شیطان گناہ کار کو گمراہی کے راستے دکھا تا ہے اور گناہ اور وسوسہ کی طرف متحرک کر تا ہے تاکہ اس کے ذریعہ انسان کو راہ راست سے بھٹکا دے اور ابدی نقصان میں مبتلا کردے . گمراہی کے راستوں میں سے ایک شہوت کا فراوان شوق ہے خدا وند متعال فرما تا ہے :

” و یرید الّذین یتّبعون الشّھوات ان تمیلوا میلاً عظیماً ”([1])

شہوات کی پیرو ی کرنے والے چاہتے ہیں کہ تمہیں بالکل ہی راہ حق سے دور کردیں  ۔

ان میں شہوت کو پورا کرنے کا شوق اور نفس امارہ اور شیطان کی طرف تحرک کا اشتیاق ایجاد ہوجاتا ہے ۔ جنہیں انجام دینے سے وہ بدترین و زشت ترین گناہ میں گرفتار ہو جاتے ہیں ۔

جس طرح شہوت کو پورا کرنے کا اشتیاق انسان کو گمراہی میں مبتلا کر دیتا ہے اسی طرح اپنے عالی اہداف تک پہنچنے کا ذوق و شوق انسان کوا علیٰ علمی و معنوی مراتب پر فائز کر تاہے ۔

پس اگر آپ اعلیٰ اہداف کے حصول کی طرف مائل ہیں اور آپ آ سانی سے انہیں حاصل کر نا چاہتے ہیں تو اپنے میں شدید ذوق و شوق ایجاد کریں پھر سختیاں آسانی ، دشواریاں سہل اور ہدف سے دوری نزدیکی میں تبدیل ہو جائے گی . ذوق و شوق سے ہر قسم کے مانع و دشواری کو بر طرف کر سکتے ہیں پھر آپ کا ارادہ ہدف تک پہنچنے کے لئے قوی ہو جائے گا . کسی موضوع کے بارے میں ذوق و شوق ، بہت سے دیگر مسائل کو بھی بر طرف کر دیتا ہے . لہذا آ پ شوق کی بنیاد پر  مختلف و پرا کندہ مسائل سے نجات پا کر عظیم ہدف تک پہنچنے کے لئے فعالیت کریں . بہترین ہدف کا انتخاب کریں اور اس کے حصول کے لئے اپنے میں ذوق و شوق ایجاد کریں ۔

امام صادق(ع) سے منسوب ایک روایت میں ذکر ہواہے : 

” مثل المشتاق مثل الغریق ، لیس لہ ھمّة الاَّ خلاصہ وقد نسی کلّ شیئیٍ دونہ ”([2] 

مشتاق شخص کی مثال کسی ڈوبنے والے شخص کی مانند ہے کہ جو اپنی نجات کے علاوہ کچھ اور نہیں سوچتا اور اس کے علاوہ ہر چیز کو فراموش کر دیتا ہے ۔

 


[1] ۔ سورہ نساء آیت: ٧ ٢

[2] ۔ بحا ر الا نوار:ج ٧٠  ص٤ ٢

 

 

تبصرے
Loading...