ہے معصوموں کے جیسی زندگی معصومہ قم کی»اشعار

حوزہ نیوز ایجنسیl
فضیلت کیا ہو اب اس سے بڑی معصومۂ قم کی
ثنا کرتا ہے مشھد کا علی(ع) معصومۂ قم کی

مقامِ سجدۂِ معصومہ بیت النور کہلایا
خدا جانے کہ کیا تھی بندگی معصومۂ قم کی

تصور میں در معصومہ کونین کو رکھ کر
فرشتوں نے بھی چوکھٹ چوم لی معصومہ قم کی

نہ جانے کتنے امریکاؤں کو ٹھوکر میں رکھتے ہیں
جنھیں حاصل ہوئ ہے نوکری معصومہ قم کی

غلام ان کے فقیہ و مجتھد بن کر نکلتے ہیں
زمانہ دیکھے بندہ پروری معصومہ قم کی

ہر اک رخ سے جناب فاطمہ زھرا کے جیسی ہے
حیا و غیرت و پاکیزگی معصومہ قم کی

تقی فرماتے ہیں واجب ہے اس انسان پر جنت
زیارت جسنے کی میری پھوپھی معصومہ قم کی

حیات طیبہ دیکھی تو سب اھل نظر بولے
ہے معصوموں کے جیسی زندگی معصومہ قم کی

جناب فاطمہ زھرا کی جب تائید ہوتی ہے
ثنا کرتا ہے تب جا کر کوئ معصومہ قم کی

رضاؔ معصومۂ عالم کے رتبے کس طرح سمجھیں
فضیلت ہم نہیں سمجھے ابھی معصومہ قم  کی

نتیجۂ فکر: حافظ حسن رضا زید عزہ

تبصرے
Loading...