ہاں ہتھیلی پہ سر ہو تو رہبر بنو»اشعار

حوزہ نیوز ایجنسیl
یا علی(ع) کہکے تونے کیے ایسے کام
ایے خمینی ترے عزم کو ہے سلام

ڈگمگاتے سفینے کوساحل ملے
تجھ سا رہبر اگر ہو تو منزل ملے

اپنی تدبیر سے یہ دیا ہے پیام
ایسے ہوتے ہیں خیبر شکن کے غلام

یوں جلائے علوم نبی(ص) کے چراغ
اب بھی روشن ہیں عشق علی(ع) کے چراغ

تونے روشن کیے عزم کے افتاب
تیرے ہونٹوں کی جنبش بنی انقلاب

تیری تقریر بن کر اجل چھا گئی
اور طاغوتی قوت کو موت آگئی

حوصلہ تیرا چٹان سے کم نہ تھا
تیرے ہاتھوں میں تسبیح تھی بم نہ تھا

تونے روشن کیا آگہی کا دیا
تونے پیغام اپنے عمل سے دیا

رنگ تقوے کا پہلے عمل میں بھرو
ملک کیا ہے حکومت جہاں پر کرو

ہاں ہتھیلی پہ سر ہو تو رہبر بنو
عزم میثم اگر ہو تو رہبر بنو

اپنے طرز عمل سے حسینی رہا
مٹ گیں طاقتیں تو خمینیؒ رہا

نتیجۂ فکر: امید اعظمی ممبئی

تبصرے
Loading...