کانفرنس میں آئے ہوئے مہمان، کل رہبر انقلاب سے ملاقات کریں گے

آیت اللہ مرتضیٰ مقتدائی نے تکفیریت کے خلاف عالمی کانفرنس کے بارے میں ابنا کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: الحمد للہ کانفرنس بہترین اور مطلوب منعقد ہوئی ہے اس لیے کہ پوری دنیا کے شیعہ اور سنی علما نے اس کا بہترین استقبال کیا ہے۔ اس کانفرنس کا اصلی مقصد یہ ہے کہ امت مسلمہ کو یہ بتایا جائے کہ تکفیری ٹولہ منجملہ داعش، اسلام مخالف ٹولہ ہے اور اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا: اگر کچھ جوانوں کے ذہنوں میں داعش کے افکار قبول کرنے کا زمینہ فراہم ہو تو انہیں اس طرح کی کانفرنسوں سے بیدار ہو جانا چاہیے۔ علمائے اسلام کو اپنی قوموں کے درمیان یہ باتیں ٹھوس طریقے سے کہنا چاہیے کہ داعش کا اسلامی حکومت کا نعرہ لگانا محض ایک جھوٹ ہے یہ ٹولہ اسلام سے خارج ہے۔
حوزات علمیہ کی اعلی کونسل کے سکریٹری نے اس کانفرنس کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس کانفرنس سے شیعوں اور سنیوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے شیعوں اور سنیوں نے اس کانفرنس میں پوری مہر و محبت کے ساتھ ایک ہدف پر گفتگو کی اور ان علماء کا اس کانفرنس میں حاضر ہونا ہی تمام مسلمانوں کو یہ پیغام دیتا ہے کہ شیعہ سنی علماء کے درمیان اتحاد پایا جاتا ہے۔
آیت اللہ مقتدائی نے آخر میں کہا کہ بیرون ملک سے اس کانفرنس میں آئے ہوئے مہمان کل بروز منگل کو رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔

تبصرے
Loading...