وہابیت نے اسلام کو دھشتگردی میں تبدیل کر دیا ہے

عالم عرب کے ممتاز تجزیہ نگار اور صحافی ڈاکٹر”یحیی ابوزکریا” نے وہابی اسلام کی شدید تنقدید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابیت نے اسلام کو دہشتگردی اور قتل غارت کے دین میں تبدیل کردیا ہے۔ کربلا عراق میں آستان عباسی و

وہابیت نے اسلام کو دھشتگردی میں تبدیل کر دیا ہے

عالم عرب کے ممتاز  تجزیہ نگار اور صحافی ڈاکٹر”یحیی ابوزکریا” نے  وہابی اسلام کی شدید تنقدید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابیت نے اسلام کو دہشتگردی اور قتل غارت کے دین میں تبدیل کردیا ہے۔
کربلا عراق میں آستان عباسی و حسینی علیہم السلام کی طرف سے “ربیع الشہادہ”(شہادت کی بہار) کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کرنے آئے ابو زکریا نے کہا:سعودی عرب کے حکام نے خطے اور پوری دنیا کو تکفیری افکار کی تبلیغ و ترویج کرنے کی لیا تیار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا:وہابی مکتب فکر کو بین الاقوامی اسلام دشمن طاقتوں نے اپنے سیاسی  و اعتقادی مقاصد کے پیش نظر وجود میں لایا ہے جو کہ آجکل درندگی اور بے رحمی کا لبادہ پہن کر اسلام کو مسخ کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے۔
ابوزکریا نے وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا: اکثر انتہا پسند تنظیمیں وہابی مکتب فکر کی پروردہ ہیں۔ جبکہ دین مبین اسلام کاملترین اور متمدن ترین دین اور ان تنظیموں کے اعمال سے مبرا اور دور ہے۔



source : abna

تبصرے
Loading...