وحی کی اقسام

وحی کیا ھے؟ لغت میں وحی کے مختلف معانی بیان کئے گئے ھیں مثلاً اشارہ ،کتابت، نوشتہ، رسالہ، پیغام، مخفی کلام یا گفتگو اور مخفی اعلان۔ لیکن قرآن مجید نے وحی کے چار معانی بیان فرمائے ھیں۔ خفیہ اشارہ،

وحی کیا ھے؟

لغت میں وحی کے مختلف معانی بیان کئے گئے ھیں مثلاً اشارہ ،کتابت، نوشتہ، رسالہ، پیغام، مخفی کلام یا گفتگو اور مخفی اعلان۔

لیکن قرآن مجید نے وحی کے چار معانی بیان فرمائے ھیں۔

خفیہ اشارہ،

 جیسے(فخرج علیٰ قومہ من المحراب فاوحی الیھم ان سبحوا بکرةً وعشیاً)

اور اس کے بعد (زکریا) محراب عبادت سے قوم کی طرف نکلے اور اسے اشارہ کیا کہ صبح وشام اپنے پروردگار کی تسبیح کرتے رھو۔(۱)

غریزی (طبیعی) ھدایت

یہ وہ ھدایت ھے جس سے ھر طرح اور ھر نوع کے موجودات مثلاً نباتات، حیوانات، انسان حتی بے جان اجسام یعنی جمادات بھی فطری اور طبیعی طور پر بھرور ھوتے ھیں اور اس کے ذریعہ اپنی زندگی کی بقاء وارتقاء کی راھوں کو طے کرتے ھیں:

(واوحیٰ ربک الیٰ النحل ان اتخذی من الجبال بیوتاً ومن الشجر ومما یعرشون ثم کلی من کل الثمرات فاسلکی سبل ربک ذللاً………)

اور تمھارے پرودرگار نے شھد کی مکھی کو اشارہ دیا کہ پھاڑوں اور درختوں اور گھروں کی بلندیوں میںاپنے گھر بنائے اس کے بعد مختلف پھلوں سے غذا حاصل کرے اور نرمی کے ساتھ خدائی راستے پر چلے……. (۲)

 الھام:

عظیم انسان اپنی زندگی میں ایسے پیغامات کو محسوس کرتے رھتے ھیں جو ماورائے طبیعت اور عالم غیب سے ان پر نازل ھوتے ھیں۔ یہ پیغامات یا الھامات ان لوگوں کے دل میں ایک نور کا کام کرتے ھیں مخصوصاً اس وقت جب یہ لوگ مجبوری یا اضطرار میں گرفتار ھوں یا پھر کسی ایسے دوراھے پر کھڑے ھوںجھاں راستے کا تعین دشوار ھو۔

ان پیغامات کو جو عنایات الٰھی کی بنیاد پر غیب سے ان عظیم اور خداترس لوگوں کی مدد کرنے کے لئے نازل ھوتے ھیں، قرآن نے وحی سے تعبیر کیا ھے:

(واوحینا الیٰ ام موسیٰ ان ارضعیہ فاذا خفت علیہ فالقیہ فی الیم ولا تخافی ولا تحزنی انا رادوہ الیک وجاعلوہ من المرسلین)

او رھم نے مادر موسیٰ کی طرف وحی کی کہ اپنے بچے کو دودھ پلاؤاور اس کے بعد جب اس کی زندگی کا خوف پیدا ھو تواسے دریا میں ڈال دواور بالکل ڈرو نھیں اور پریشان نہ ھو کہ ھم اسے تمھاری طرف پلٹا دینے والے اور اس کو مرسلین میں سے قرار دینے والے ھیں۔(۳)

استاد ھادی معرفت اس سلسلے میں رقمطراز ھیں:

” جب حضرت موسیٰ پیدا ھوئے تو آپ کی والدہ پریشان ھوگئیں ۔ ناگھاں آپ کے دل میں خیال  پیدا  ھوا  کہ  خدا  پر  توکل و بھروسہ کریں، بچے کو دودھ پلائیں اور جب بھی اس بچے کے سلسلے میں خوف کااحساس پیدا ھواس کو ایک لکڑی کے صندوق میں رکھ کر دریا میں بھادیں نیز انھیں اس بات کا بھی احساس ھوا کہ ان کا بچہ ان کی طرف پلٹا دیا جائے گا لھٰذا اس سلسلے میں قطعاً  پریشان  نہ ھوں کیونکہ خدا پر اعتماد وبھروسہ کیا ھے اور بچے کو اسی کے حوالے کیا ھے ۔

 

یہ وہ خیالات تھے جو مادر جناب موسیٰ کے دل میں پیدا ھوئے تھے۔ یہ وہ امید کی کرن تھی جو ان کے دل میں روشنی کی مانند چمکی تھی کیونکہ انھوں نے اس وقت ذات خدا کے علاوہ کسی اور کے بارے میں اصلاً سوچا بھی نھیں تھا۔ اس طرح کے خیالات راستے کومشخص اور معین کرنے والے اور ناامیدی و خوف سے نجات دینے والے ھوتے ھیں جو وقت ضرورت الھام رحمانی وعنایت الٰھی کی بنیاد پر بندگان صالح کی مدد کے لئے نازل ھوتے ھیں۔“ (۴)

البتہ قرآن مجید نے وحی کو بطور وسوسہٴ شیطان بھی استعمال کیا ھے:

(وان الشیاطین لیوحون الیٰ اولیائھم لیجادلوکم وان اطعتمو ھم انکم لمشرکون)

اور شیاطین اپنے والوں کی طرف خفیہ اشارہ کرتے ھی رھتے ھیں تاکہ وہ لوگ تم سے جھگڑا کریں اور اگر تم لوگوں نے ان کی اطاعت کی تو تمھارا شمار بھی مشرکین میں ھو جائے گا۔(۵)

 وحی رسالتی

یہ وھی وحی ھے جو پیغمبروں اور نبوت سے مخصوص ھے۔ قرآن کریم میں اس معنی میں وحی کا ذکر ستر مرتبہ سے زیادہ ھوا ھے:

(وکذلک اوحینا الیک قرآناً عربیاً لتنذر ام القریٰ ومن حولھا)

اور ھم نے اسی طرح آپ کی طرف عربی زبان میں قرآن کی وحی بھیجی تاکہ آپ مکہ اور اس کے اطراف والوں کو ڈرائیں۔

وحی رسالتی ایک طرح کی ھدایت الٰھی ھے جس کوخداوند عالم برگزیدہ اور چنے ھوئے افراد کو عطا کرتا ھے تاکہ وہ بھی راہ سعادت تک رسائی حاصل کریں اور بشریت کے لئے بھی رھبری و راھنمائی کے فرائض انجام دیں۔

پیغمبران خدا بشری پیکر میں ایک وسیلہ و ذریعہ ھیں جن کی ذمہ داری اور فریضہ یہ ھوتا ھے کہ خدا کی جانب سے الٰھی پیغامات کو حاصل کریں اور پھر انھیں بشریت کے حوالے کردیں۔ یہ وہ عظیم واعلیٰ اور کمال یافتہ انسان ھوتے ھیں جو اپنے اندر صلاحیت کو پیدا کرتے ھیں کہ اس طرح کے پیغامات یعنی وحی کو حاصل کریںیہ وہ صلاحیت ھے کہ جس کا اختیار صرف اور صرف خدا کے پاس ھے کہ جس کو چاھتا ھے عنایت کرتا ھے :

(الله اعلم حیث یجعل رسالتہ)

الله بھتر جانتا ھے کہ اپنی رسالت کو کھاں رکھے گا۔(۷)

رسول اکرم  فرماتے ھیں:

”ولا بعث الله نبیاً ولا رسولاً حتی یستکمل العقل ویکون عقلہ افضل من جمیع عقول امتہ“

خدا نے کسی نبی یا رسول کو مبعوث نھیں کیا مگر یہ کہ اس نے اپنی عقل کو کامل کرلیا ھو اوراس کی عقل اپنی امت کی عقل سے کامل وافضل ھوگئی ھو۔ (۸)

امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ھیں:

” ان الله وجدقلب محمدٍ افضل القلوب واوعا ھا فاختارہ لنبوتہ“

خداوندعالم نے رسول کے قلب و روح کوتمام قلوب میں بھترین اور افضل پایا اور پھر آپ  کو بحیثیت نبی مبعوث کردیا۔(۹)

وحی رسالتی، الھام (معنائے سوم وحی) کے مانند غیبی خبر اور ھدایت الٰھی سے بھرور ھونا ھے لیکن اس فرق کے ساتھ کہ الھام میں، الھام ھونے والے شخص کو اس کے سرچشمہ اور منبع کا علم نھیں ھوپاتا ھے جب کہ وحی میں، جس شخص (نبی) پر وحی ھوتی ھے اس کوو حی کا سرچشمہ اور منبع معلوم ھوتا ھے اور اسی وجہ سے انبیاء ورسول آسمانی الھامات ، پیغامات اور خبرو وحی کے نازل ھوتے وقت ھر گز حیرت و اشتباہ یا غلطی کا شکار نھیں ھوتے ھیں۔

زرارہ نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے سوال کیا: آخر رسول کس طرح مطمئن ھوگئے تھے کہ جو کچھ ان تک پھونچ رھا ھے وہ وحی خدا ھے نہ کہ وسوسہٴ شیطانی؟

 امام نے فرمایا:

”ان الله اذا اتخذ عبداً انزل علیہ السکینة والوقار فکان الذی یاتیہ من قبل الله مثل الذی یراہ بعینہ“

جب خدا کسی بندے کا انتخاب کرتا ھے تو اس پر ایک طرح کا وقار و سکینہ نازل کرتا ھے جس کے ذریعے  وہ خدا  کی  طرف  سے  آنے  والے  پیغامات کو اس طرح محسوس کرتا ھے جیسے وپ اپنی آنکھوں سے نازل ھوتے ھوئے دیکھ رھا ھو (۱۰)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۱۔سورہ ٴمریم/۱۱

۲۔سورہٴ نحل/۶۸ تا ۶۹

۳۔سورہ ٴقصص/۷

۴۔آیت الله محمد ھادی معرفت، تاریخ قرآن، طباعت اول، تھران، انتشارات سمت، ص/۱۰،۹

۵۔سورہٴ انعام/۱۲۱، نیز/۱۱۲

۶۔سورہٴ شوریٰ/۷

۷۔سورہٴ انعام/۱۲۴

۸۔مرحوم کلینیۺ اصول کافی

۹۔بحار الانوار: ج/۱۸،حدیث/۳۶

۱۰۔تفسیر عیاشی، ج/۲،حدیث/۱۰۶، بحارالانوار،ج/۱۸،حدیث/۱۶

 

تبصرے
Loading...