شہزادی کونین(س) کا یوم شہادت

آج اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے اکثر ملکوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیاری بیٹی حضرت فاطمہ زہرا(س) کے یوم شہادت کی مناسبت سے سوگ منایا جارہا ہے۔ بضعۃ الرسولۖ کے روز شہادت کی مناسبت سے کل رات ہی سے مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہوگيا تھا۔

شہزادی کونین(س) کا یوم شہادت

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے اکثر ملکوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیاری بیٹی حضرت فاطمہ زہرا(س) کے یوم شہادت کی مناسبت سے سوگ منایا جارہا ہے۔ بضعۃ الرسولۖ کے روز شہادت کی مناسبت سے کل رات ہی سے مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہوگيا تھا۔ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قریوں خاصطور سے مقدس شہروں مشہد اور قم میں سیدۃ نساء العالمین کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا منعقد ہورہی ہیں اور ماتمی دستوں کی جانب سے سینہ زنی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ تابوت کے ساتھ جلوس عزا نکالے جارہے ہیں۔ مساجد امام بارگاہوں اور علماء کرام کے مکانات نیز سڑکوں پر کالے پرچم لگادئے گئے ہیں۔ مشہد المقدس میں آٹھویں امام حضرت امام علی رضاعلیہ السلام اور قم المقدسہ میں آپ کی بہن حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے روضہ ہائے مقدسہ مکمل سیاہ پوش ہیں اور لاکھوں زائریں عزاداری اور سینہ کوبی کررہے ہیں۔ مراجع عظام اور علماء کرام کے گھروں میں بھی مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ عراق، شام، لبنان، بحرین، پاکستان اور ہندوستان سمیت مختلف اسلامی و غیر اسلامی ملکوں میں بھی شہزادی کونین جناب سیدہ(س) کے یوم شہادت کی مناسبت سے منائی جانے والی عزاداری کے بارے میں ایسی ہی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 

تبصرے
Loading...