سعودی عرب کو یمن میں شکست کا سامنا کرنا ہو گا/ ایران کی ایٹمی کامیابی علاقے میں امن کا باعث ہے

حزب اللہ کے سربراہ سیدحسن نصراللہ نے شام کے الاخباریہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایٹمی مذاکرات اور لوزان بیان کے بارے میں کہا کہ یہ بہت بڑی کامیابی ہے اور اس مسئلے میں مذاکرات کے تجربے کا جائزہ لینے اور تجزیہ کئے جانے کی ضرورت ہے اور یہ تحربہ

سعودی عرب کو یمن میں شکست کا سامنا کرنا ہو گا/ ایران کی ایٹمی کامیابی علاقے میں امن کا باعث ہے

حزب اللہ کے سربراہ سیدحسن نصراللہ نے شام کے الاخباریہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایٹمی مذاکرات اور لوزان بیان کے بارے میں کہا کہ یہ بہت بڑی کامیابی ہے اور اس مسئلے میں مذاکرات کے تجربے کا جائزہ لینے اور تجزیہ کئے جانے کی ضرورت ہے اور یہ تحربہ تمام قوموں کےلئے سبق آموز ہونا چاہئے- سید حسن نصراللہ نے کہا کہ اس معاہدے نے علاقے میں ایران کی طاقت و کردار کو مضبوط کیا ہے اور علاقے میں اس کے اتحادیوں پر ایران کے دباؤ کا باعث ہرگز نہیں ہوگا- حزب اللہ کے سربراہ نے یمن کے حالات اور اس ملک پر سعودی عرب کی جارحیت کے بارے میں کہا کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے بہت سے اسباب ہیں لیکن سب سے اہم سبب یہ ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ یمن پر دوبارہ اپنا تسلط قائم کرے- حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ دوسری وجہ، امریکہ سے مربوط ہے سعودیوں کے تسلط سے یمن کے نکلنے کا مطللب اس کا امریکیوں کے تسلط سے نکلنا ہے- حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب شام ، لبنان، عراق اور جہاں بھی گیا وہاں اسے ناکامی ہوئی ہے اور یمن میں بھی اسے ناکام ہوگی-



source : abna

تبصرے
Loading...