حضرت ام البنین (ع)کی وفات

حضرت ابوالفضل العباس (ع) کی والدہ گرامی حضرت ام البنین (ع)کی وفات 64 ہجری قمری میں ہوئی حضرت علی(ع) نے حضرت فاطمہ زھراء (س)کی شھادت کے کچھ سال بعد اپنے بھائی عقیل کے مشورے سے فاطمہ کلابیہ کے ساتھ شادی کی حضرت عقیل نسب شناس اور عرب خاندانوں سے اچھی طرح واقفیت رکھتے تھے حضرت امام علی (ع)کے ہاں اس عظیم خاتون سے عباس ،عبداللہ ،جعفر اور عثمان نامی چار فرزند پیدا ہوئے اور اسی وجہ سے آپ ام البنین کنیت سے معروف ہوگئیں ” یعنی بیٹوں کی ماں “حضرت ام البنین کے چاروں بیٹے کربلا کے خونین واقعہ میں درجہ شھادت پر فائز ہوۓ ۔انھوں نے اس مصیبت پر صبر و شکیبائی سے کام لیا۔ حادثہ عاشورا سے آگاہ ہونے کے بعد وہ اپنے بیٹے عباس کے فرزند عبید اللہ کو اپنے ساتھ قبرستان بقیع میں لے جایا کرتی تھیں اور اپنے بیٹوں کے غم میں دردناک اشعار پڑھا کرتی تھیں۔ مدینہ کے لوگ بھی اس عظیم خاتون کے درد بھرے بین سننے کےلیے وہاں اکٹھے ہوجایا کرتے تھے اور گریہ و زاری کیا کرتے تھے۔ حضرت ام البنین (س)نے 64 ہجری قمری میں عاشورا کے تین سال بعد مدینہ میں وفات پائی اورآپ کو جنت البقیع میں سپرد خاک کیا گیا

تبصرے
Loading...