بے سہاروں کا ملجاء و مأوی/طوس میں اب بھی انکا روضہ ہے»اشعار

حوزہ نیوز ایجنسیl
نور چشم امام موسی(ع) ہے
یہ رضا(ع) روح وجان نجمہ ہے

کنیت ہے ابو الحسن ان کی 
نام بھی مرتضی کا پایا ہے

عالمٍ عترتٍ رسولٍ کریم
یہ بھی ان کا عظیم تمغہ ہے

اہل کلمہ یہ جان لیں سارے
عشق انکا بھی شرطٍ کلمہ ہے

عظمتٍ دینٍ حق کا مینارہ
ان کے نوری حرم کا قبہ ہے

انکا بھی احترام ہے واجب 
انکی حرمت بھی مثل کعبہ ہے

جلوہ حق کے طالبو! سن لو
جلوۂ حق انھیں کا جلوہ ہے

بے سہاروں کا ملجاء و مأوی
طوس میں اب بھی انکا روضہ ہے

توہی نوکر نہیں ظھور ان کا
ان کا نوکر تو ہر فرشتہ ہے

نتیجۂ فکر:حجت الاسلام مولانا ظھور مھدی مولائی زید عزہ

تبصرے
Loading...