ایک سادہ زندگی لیکن قیامت کا وقار»اشعار

حوزہ نیوز ایجنسیl

مصطفیٰ سیرت،علی کردار ،شبیری شعار
آدمی ہے ایک رکھتا ہے ھزاروں افتخار

پیکر انسانیت،مہرووفاکا شاہکار
ایک سادہ زندگی لیکن قیامت کا وقار

ہو توکل گر خدا کی ذات پر انسان کو
ملک کو آزاد کر دیتا ہے ہوکر بےدیار

کفر کےآتش کدے میں اک مؤذن کی اذاں
کیا الاہی ہو گیے ایران کے لیل و نہار

مسلک شبیر پر چلیے خمینی کی طرح
خون کی موجوں سے خود کٹ جائے گی خنجر کی دھار

سونے والا سو گیالاکر یہ کیسا انقلاب
آج تک ہے روح استکبار عالم بے قرار

ہے ابھی تو انقلاب کشور ایراں حشم
عالم انسانیت کا ہو گا اک دن شاہکار

نتیجۂ فکر: استاد حجت الاسلام سید احتشام عباس زیدی صاحب

تبصرے
Loading...