امام خمینی (رح) تاریخ ساز شخصیت

حوزہ نیوز ایجنسی|بلا شک و شبھہ امام راحل نابغہ روزگار شخصیت تھے آپ عصر حاضر کے عظیم مصلح اور عارف عظیم استاد اور عظیم مرجع تقلید تھے امام رح تاریخ ساز شخصیت تھے امام رح نے اس دور میں واضح کردیا کہ جبت و طاغوت کی سرتابی و سرکوبی ممکن ھے آپ نے باطل کا سر اس طرح کچلا کہ باطل تاھنوز بوکھلاہٹ کا شکار اور اپنے ھر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کررھا ھے لیکن امام راحل نے شیطان اکبر امریکہ و پسر شیطان اکبر اسرائیل کا باطل اور مسخ چہرہ دنیا پر اس طرح واضح کیا کہ آج جتنی بھی تحریکیں نہضتیں جنم لے رہی ہیں  یہ انقلاب اسلامی ہی کی مرہون منت ہیں امام خمینی جو کہتے تھے کرگزرتے تھے امام خمینی عملی انقلابی شخصیت تھے اگر بات کی جائے عرفان اور ریاضت کی تو عرفان کے اس بلند مقام پر فائز تھے کہ گویا کسبی عصمت کے حامل قرار پائے اگر ہمیں کربلا کو سمجھنا ہے تو ہمیں سب سے قبل انقلاب اسلامی کو سمجھنا ہوگا کیونکہ انقلاب اسلامی ایران کے بغیر کربلا سمجھ نہیں آئے گی امام خمینی کی ذات میں گم ہونا ہوگا کیونکہ امام کا فرمانا ما گرچہ داریم از کربلا داریم ہمیں دعوت دے رہا ہے کہ کہ انقلاب اسلامی کربلا سے الہام کا نتیجہ ہے۔

از سید علی بنیامین نقوی استاد شعبہ علوم اسلامیہ اسوہ کالج اسلام آباد

نوٹ: حوزہ نیوز پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں حوزہ نیوز اور اس کی پالیسی کا کالم نگار کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے
Loading...