اسلامي و مغربي طرز زندگي

افراد اور معاشرے کي زندگي، ان کے اعتقادات اور زندگي کے بارے ميں ان کے طرز فکر کي آئينہ دار ہوتي ہے – جن اہداف و مقاصد کا انسان اپني زندگي ميں انتخاب کرتے ہيں وہي ان کي زندگي کا مظہر ہوتے ہيں – مسلمہ طور پر جو افراد کائنات کے بارے ميں مادي تصور  رکھتے ہيں اور صرف دنياوي زندگي کي لذتوں کے بارے ميں سوچتے ہيں ، ان کا طرز زندگي بھي مخصوص ہوتا ہے جس طرح سےکہ الہي تصور کائنات اور کمال پسندانہ اقدار کے حامل انسانوں کي زندگي کي ايک خاص روش اور طرز زندگي ہوتي ہے – ہرانسان کا اپني زندگي کا ادراک ہي زندگي ميں اس کے اہداف کو متعين کرتا ہے – اس بناء پر مذہبي اور اسلامي زندگي کي روش ، اوراس سلسلے ميں انفرادي اور سماجي ذمہ داريوں کو بيان کرنے سے پہلے انسان اور زندگي کے بارے ميں اسلام کے طرز فکر کو بيان کرنا ضروري ہے تاکہ اس طريقے سے بامقصد اور با معني زندگي اور تصور کائنات کے بارےميں  انسان کے اعلي و ارفع مقام ومنزلت سے آگاہ ہوں-

 جيسا کہ ہم نے بتايا کہ اسلامي ، تصور کائنات ميں انسان کو يہ تعليم دي جاتي ہےکہ ايک طرف اس کي مکمل زندگي خداوند عالم کي ذات سے وابستہ ہے اور دوسري طرف اس کي زندگي صرف دنيا ميں محدود اور منحصر نہيں ہے –  اس تعريف کي رو سے انسان کي خلقت کے آغاز سے لے کر اس کے انجام يعني آخرت تک  خدا سے  رابطے کي نشاندہي ہوتي ہے – اس بناء پر انسان کو چاہئےکہ وہ دنيا کے رابطے کو اپني آخرت کي ابدي اور جاوداں زندگي سے مربوط قرار دے کر اس کا تحفظ کرے – اسلام کے نقطۂ نگاہ سے انسان کي دنياوي زندگي ، اس کي اخروي زندگي تک رسائي کا  ذريعہ اور وسيلہ ہے کہ جس سے صحيح طورپراستفادہ کرنا چاہئيے –

انسان کا اپنے وجود اور کائنات کے بارے ميں غورو خوض ، ايک بنيادي ضرورت اور افراد کي زندگي گذارنے کي روش پر بہت زيادہ موثر ہے – ہر شخص کا اپني زندگي کے بارے ميں طرز فکر مختلف ہوتا ہے اور وہ دنياکو اسي انداز سے ديکھتا ہے اور اسي بنياد پر اپني زندگي کے اہداف اور راستے کا تعين کرتاہے – اسلامي زندگي کي شناخت بھي اس قاعدے سےمستثني نہيں ہے چنانچہ انسان اور معاشرہ جتنا زيادہ ، اسلامي تعليمات اور اصولوں کے مطابق عمل کريگا ان کي زندگي بھي اسي اندازے کےمطابق  اسلامي ہونے سے قريب تر ہوگي – غيب پرايمان ، خدا کي وحدانيت ، نبوت اورقيامت کي حقيقت ، دنيا ميں انسان کي اعلي منزلت ، کائنات کا اس کے لئے مسخر ہونا اور اعلي کمال تک رسائي کے لئے خدا کي بندگي سے متعلق انساني فرائض کے بارے ميں علم رکھنا وہ بنيادي چيزيں ہيں جو اسلامي طرز زندگي پر انتہائي اثرانداز ہوتي ہيں –   ( جاري ہے )

تبصرے
Loading...