حضرت زینب(ع) شام کیسے واپس آئیں جب قافلہ حسینی (ع) کے ساتھ مدینہ چلی گئیں تھیں؟

علیکم السلامقافلہ حسینی(ع) جب واپس مدینہ گیا تھا تو حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے مدینہ میں مجالس برپا کرنا شروع کیں اور یزید ملعون کے خلاف مدینہ میں تحریک چلائی لوگوں کو بیدار کیا جب یہ سب حاکم مدینہ نے دیکھا کہ بی بی مدینہ میں انقلاب پیدا کرنا چاہتی ہیں تو اس ملعون نے یزید کو خط کو لکھا کہ معاملہ ایسا ہو رہا ہے اب کیا کیا جائے اس خبیث نے کہا کہ انہیں مدینہ سے نکال دیا جائے تو حاکم مدینہ نے بی بی زینب سلام اللہ علیہا کو مدینہ سے ملک بدر کر دیا۔ آگے تاریخ میں اختلاف ہے کہ آپ وہاں سے نکل کر مصر تشریف لے گئیں یا شام گئیں زیادہ تر روایتیں یہ بتاتی ہیں کہ آپ پہلے مصر گئیں اور اس کے بعد شام چلی گئی تھیں اور وہی پر وفات پا گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲

تبصرے
Loading...