حضرت امام زین العابدین(ع) کا یوم ولادت باسعادت مبارک ہو

کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مختلف شہروں اور قریوں میں فرزند رسول حضرت امام علی ابن الحسین زین العابدین علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے جشن کی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں اور اس مناسبت سے قصیدہ خوانی کی محفلوں کا سلسلہ گذشتہ رات سے ہی جاری ہے۔

 کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مختلف شہروں اور قریوں میں فرزند رسول حضرت امام علی ابن الحسین زین العابدین علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے جشن کی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں اور اس مناسبت سے قصیدہ خوانی کی محفلوں کا سلسلہ گذشتہ رات سے ہی جاری ہے۔

فرزند رسول حضرت امام علی ابن الحسین زین العابدین علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے سب سے بڑی تقریب مشہد مقدس میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضے میں منعقد ہوئی ہے جس میں ایران اور دنیا کے مختلف علاقوں سے پہنچے ہوئے مومنین نے بڑی تعداد میں شرکت کی-
فرزند رسول حضرت امام زین العابدین کے یوم ولادت کی مناسبت سے قم اور تہران سمیت مختلف شہروں کے مذہبی مقامات اور امام بارگاہوں میں گذشتہ رات سے ہی مقاصدہ کی محفلوں کا انعقاد کیا گیا ہے-
ان محفلوں میں شعرا نے اہلبیت عصمت و طہارت بالخصوص امام عالی مقام حضرت زین العابدین علیہ السلام کی شان میں قصیدے پڑھے اور علما و ذکراین نے آپ کی سیرت طیبہ بالخصوص آپ کی بے پناہ عبادت اور تقوی و پرہیزگاری کا ذکر کیا-
قم المقدسہ میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ اقدس میں بھی محفل میلاد اور قصیدہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے اور اہلبیت علیھم السلام کے شیدائیوں کی بڑی تعداد آپ کے روضہ اطہر میں جشن و شادمانی کے اظہار کے لئے جمع ہے۔
شیراز میں فرزند رسول حضرت احمد ابن موسی شاہ چراغ کے روضے میں بھی ہزاروں زائرین جمع ہیں اور محفل میلاد کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
دارالحکومت تہران کے تمام چھوٹے بڑے مراکز خاص طور پرمساجد اور امامبارگاہوں میں بھی محافل میلاد کا سلسلہ جاری ہے اور شہر کی اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر چراغانی بھی کی گئی ہے، اہم چوراہوں اور سڑکوں پر شربت اور نیاز کی سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں اور لوگوں میں مٹھیائیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔

عراق کے مقدس شہروں کربلائے معلی، نجف اشرف اور کاظمین شریفین میں بھی فرزند رسول حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر خصوصی تقریبات کا انعقاد جاری ہے جن میں ایران، پاکستان، ہندوستان اور دنیا کے دیگر ملکوں سے آنے والے ہزاروں زائرین شریک ہیں ، اس موقع پر بارگاہ حسینی و علوی کو رنگیں قمقوں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے اور جگہ جگہ مٹھیائیاں اور دوسرے تبرکات تقسیم کئے جارہے ہیں۔
اسی کے ساتھ ہندوستان اور پاکستان کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں بھی پہلی شعبان، ثانی زہراحضرت زینب سلام اللہ علیہ کے یوم ولادت باسعادت سے ، جشن اور قصیدہ خوانی کی محفلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
یکم شعبان کو جشن ولادت حضرت زینب کے بعد دو شعبان کی رات سے ہی امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی محفلیں شروع ہوئیں جو تین شعبان کی شام تک جاری رہیں ۔
تین شعبان کی رات سے علمدار کربلا حضرت عباس علیہ السلام کے یوم ولادت کا جشن سنیچر چار شعبان کی شام تک جاری رہا، اور سنیچر کی رات سے ہی حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے میلاد کی محفلیں شروع ہوئیں جن کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا بی دنیا بھر کے مسلمانوں اور حریت پسندوں کو آپ کی ولادت با سعادت کی مبارک باد پیش کرتا ہے.

…….

تبصرے
Loading...