حضرت ابراہیم اورکافر مرد

حضرت ابراہیم بہت ہی مہمان نواز اورمہمان دوست تھے ، ایک دن ایک مجوسی کا گذر جناب ابراہیم کے گھر کی طرف سے ہوا وہ ان کے گھر میں مہمان ہوگیا ۔

جناب ابراہیم نے اس سے فرمایا : اگردین حنیف کوقبول کرلو تومیں تمہیں اپنے یہاں قبول کرلوں گا ورنہ میں تمہیں اپنا مہمان نہیں بناؤں گا ۔یہ سن کرمجوسی وہاں سے چلا گیا ۔

خداوندعالم نے ابراہیم علیہ السلام پروحی نازل کی کہ : اے ابراہیم ! تم نے مجوسی کہا کہ اگردین حنیف کوقبول نہيں کرے گا تو تو میرے یہاں مہمان نہيں رہ سکتا اورمیں تمہيں کھانا نہيں کھلاؤں گا جبکہ وہ ستر سے کافرہے اورمیں اسے ہر روز روزی اورغذا دے رہا ہوں اگرتم ایک رات اسے کھانا کھلا دیتے تو کیا ہوجاتا ؟

ابراہیم علیہ السلام اپنے کئے پرپشیمان ہوگئے اوراس مجوسی کوڈھونڈنے نکل پڑے کچھ دیر کوشش کرنے کے بعد اس کوبالآخر ڈھونڈھ ہی لیا اورنہایت احترام و اکرام کے ساتھ اسے اپنے گھر لے آئے اوراسے کھانا بھی کھلایا ۔ یہ سب کچھ دیکھ کرمجوسی کوتعجب ہوا اس نے پوچھا کہ آخر ماجراکیا ہے ؟ جناب ابراہیم نے اپنے اوپر نازل ہونےوالی وحی کا واقعہ سنادیا 

مجوسی نے کہا : کیا حقیقت میں خداوندعالم مجھ پراس قدر مہربان ہے؟اب جبکہ ایسا ہے تومجھے دین اسلام یعنی دین حنیف کی تعلیم دو تاکہ میں آپ کے لائے ہوئے دین کوقبول کروں ۔ اس طرح اس مجوسی نےدین الہی کوقبول کرلیا ۔

تبصرے
Loading...