وہ مسائل جو یادداشت کو متاثر کرسکتے ہیں

وہ مسائل جو یادداشت کو متاثر کرسکتے ہیں

انسان کی یاد

 

ڈپریشن اور اینگزائٹی

زیادہ  عمر کے افراد

بوریت، تھکن یا نیند آنا

جسمانی صحت

تھائیرائڈ غدود کا صحیح کام نہ کرنا

دل اور پھیپھڑے کی بیماریاں

ذیابیطس

سینے یا پیشاب کا انفیکشن

 

یہ وہ مسائل ہیں جن میں مریض اپنی تکالیف میں ہی الجھا رہتا ہے اور اپنے ارد گرد کے حالات سے بے خبر رہتا ہے۔ یہ امراض توجہ کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

 1۔ ڈپریشن اور اینگزائٹی

ڈپریسڈ مریض اکثر سوچتے ہیں کہ ان کی یادداشت ختم ہوتی جا رہی ہے لیکن زیادہ امکان اس بات کا ہوتا ہے کہ وہ بوڑھے افراد جو خراب یادداشت کی شکایت کرتے ہیں دراصل ڈیمینشیا کے بجائے ڈپریشن میں مبتلا ہوں۔

2۔ زیادہ  عمر کے افراد

بوڑھے افراد کو باتیں یا چیزیں یاد رکھنے یا لوگوں کو ان کے ناموں سے پہچاننے میں مشکل پیش آتی ہے۔ تقریباً پچاس برس کی عمر کے بعد سے یہ مسئلہ ہم سب کو کسی نہ کسی حد تک ضرورمتاثر کرتا ہے۔

3۔ بوریت، تھکن یا نیند آنا

ایسے حالات یا طبیعت جس میں انسان پر ہمیشہ غنودگی کی کفیت طاری رہتی ہو یا ایسے افراد جو دن کا زیادہ حصہ فرصت میں گزارتے ہیں اور جسم میں ہمیشہ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں وہ بھی   یاداشت میں کمزوری جیسی  بیماریوں کا  شکار ہو جاتے ہیں ۔

 4 ۔ جسمانی صحت

خراب سماعت اور بصارت، شراب نوشی، نیند کی دوائیں یا طویل عرصے کا  درد بھی یادداشت کو متاثر کرسکتے ہیں۔ کیونکہ ایسے حالات اور عادات میں انسان کی جسمانی صحت خراب ہو جاتی ہے اور انسان کا اندرونی نظام  اپتی اصلی حالت کی طرح کا م  نہیں کر پاتا ہے ۔

5۔ تھائیرائڈ غدود کا صحیح کام نہ کرنا

تھائیرائڈ غدود انسان  کے جسم کے اندر ایسے ہارمون ترشح کرنے کا باعث بنتے ہیں جو انسان کی بہتر صحت کے لۓ بہت ہیں ضروری ہوتے ہیں ۔ اگر یہ غدود صحیح طرح کام نہ کرتے ہوں تو جسم اور دماغ  سست  ہو جاتا ہے۔

 6۔ دل اور پھیپھڑے کی بیماریاں

دل اور پھیپھڑے انسانی جسم کے انتہائی اہم اعضاء ہیں ۔ دل  تمام انسانی جسم کو خون پہنچاتا ہے تو پھیپھڑے آکسیجن فراہم کرتے ہیں اور خون کو صاف کرتے ہیں ۔  اگر ان میں سے ایک بھی صحیح طریقے سے کام نہ کرے تو انسان انتہائی مہلک بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے ۔

ان بیماریوں کی وجہ سے دماغ میں آکسیجن کی کمی ہو جاتی ہے۔

7۔ ذیابیطس

انسان اپنی روزمرہ زندگی میں جو غذا کھاتا ہے اس میں شکر کی ایک خاص مقدار شامل ہوتی ہے ۔ جسم کو جتنی مقدار میں شکر کی ضرورت ہوتی ہے وہ استعمال کرتا اور باقی کو نظام اخراج کے ذریعے  خارج کر دیتا ہے ۔ اگر انسانی جسم کسی بھی وجہ سے اضافی  شکر کو خارج نہ کر سکے یا اس کا استعمال حد سے زیادہ کرے تو شکر کی زیادتی کا شکارہو جاتا ہے

شکر  کی بڑھی ہوئی یا کم سطح بھی دماغ کے فعل کو متاثر کرتی ہے۔

8۔ سینے یا پیشاب کا انفیکشن

سینے یا پیشاب کے انفیکشن حتیٰ کہ غیر مناسب خوراک بھی یادداشت کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

                                                                           رائل کالج آف سائکائٹرسٹس، یو کے

                                                 


متعلقہ تحریریں:

 دواء و علاج کی تین اقسام

 بیماری کی شروع ہونے سے پہلے ہی محتاط رہیں

 دائمي قبض کے علاج ميں سبزيوں اور پھلوں کا استعمال زيادہ مفيد 

https://www.tebyan.net/index.aspx?pid=68852

تبصرے
Loading...