خداشناسی (پہلا سبق)

مچھلی کیا آپ کے گھر میں مچھلی ہے ؟ کیا آپ مچھلی کو پسند کرتے ہیں ؟ مچھلی کہاں زندگی گزارتی ہے ؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ مچھلی کس ذریعہ سے پانی میں تیرتی ہے ؟ اگر مچھلی کے پر نہ ہوں تو کیا وہ پانی میں تیر سکے گی ؟ کیا مچھلی ن

مچھلی

کیا آپ کے گھر میں مچھلی ہے ؟

کیا آپ مچھلی کو پسند کرتے ہیں ؟

مچھلی کہاں زندگی گزارتی ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ مچھلی کس ذریعہ سے پانی میں تیرتی ہے ؟

اگر مچھلی کے پر نہ ہوں تو کیا وہ پانی میں تیر سکے گی ؟

کیا مچھلی نے اپنے لۓ پر خود بناۓ ہیں؟

نہیں مچھلی نے اپنے پر خود نہيں بناۓ اور نہ ہی کسی انسان نے اس کے پر بناۓ ہیں۔

بلکہ خداوند قادر و مہربان جانتا تھا کہ اس خوبصورت حیوان کے لۓ پر ضروری ہیں اس لۓ اسے پر عطا کۓ تاکہ وہ پانی میں تیر سکے۔

گھر میں کسی برتن میں مچھلی ڈالۓ اور اپنے دوست کے ساتھ  مل کر دیکھۓ اور دیکھۓ کہ مچھلی کس طرح سانس لیتی ہے ؟ کس طرح تیر تی ہے ؟ کس طرح پانی میں اوپر نیچے جاتی ہے ؟ کس وقت اپنی دم ہلاتی ہے ؟ اس وقت اپنے دوست سے  پوچھۓ کہ مچھلی کو کس نے پیدا کیا ہے ۔

تبصرے
Loading...