تمت بالخیر

تمت بالخیر

[1] سورہٴ حدید، آیت۳۔”وھی اول ھے وھی آخر“۔

[2] بحار الانوار، ج۴۹، ص۱۲۳۔”کلمہ لا الہ الااللہ میرا قلعہ ھے جو اس میں داخل هو گیا وہ میرے عذاب سے بچ جائے گا“۔

[3] بحار الانوار، ج۱۸، ص۲۰۲۔”لا الہ الا اللہ کهوتاکہ فلاح و بھبودی پاسکو“۔

[4] سورہٴ انعام، آیت۷۹۔ ”میں تو سچے دل اور اطاعت گزاری کے لئے صرف اس کی طرف اپنا رخ کرتا هوں جس نے آسمانوں کو اوز زمین کو پیدا کیا ھے اور میں مشرکین میں سے نھیں هوں“۔

[5] وسائل الشیعہ، ج۶، ص۳۷، با ب اول از ابواب قرائت حدیث۱۔”اس کی نماز نہ هو گی مگر سورہٴ حمد کے ساتھ“۔

[6] وسائل الشیعہ، باب اول از ابواب قرائت حدیث۵، ج۶، ص۳۸۔

[7] سورہٴ علق، آیت۱۔”اپنے پروردگار کے نام سے پڑھو“۔

[8] سورہٴ اعراف، آیت۱۸۰۔”خدا کے اسماء حسنیٰ ھیں پس اس کو ان کے وسیلہ سے پکارو“۔

[9] بحار الانوار، ج۳، ص۲۲۱۔”حضرت علی علیہ السلام سے نقل هوا ھے کہ آپ نے فرمایا: اللہ کا معنی ایسا معبود ھے کہ مخلوق جس میں متحیر و حیران ھے اور اس کی پناہ میں رہتی ھے“۔

[10] سورہٴ انعام، آیت۵۴۔”تمھار ے پروردگار نے اپنے اوپر رحمت لازم قرار دے لی ھے“۔

[11] سورہٴ انبیاء، آیت۱۰۷۔”رحمت ھے عالمین کے لئے “۔

[12] سورہٴ طہ، آیت۴۴۔”اس کے ساتھ نرمی کے ساتھ بات کرو شاید پند ونصیحت قبول کرے یا خوف کھائے“۔

[13] سورہٴ حج، آیت۱،۲۔”لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو کہ قیامت کا زلزلہ بہت بڑی شئے ھے۔ جس دن تم دیکھو گے کہ دودھ پلانے والی عورتیں اپنے دودھ پیتے بچوں سے غافل هو جائیں گی اور حاملہ عورتیں اپنے حمل کو گرادیں گی اور لوگ نشہ کی حالت میں نظر آئیں گے حالانکہ وہ مست نھیں هوں گے بلکہ اللہ کا عذاب ھی بڑا سخت هوگا“۔

[14] بحار الانوار، ج۴۶، ص۱۰۷۔”نزدیک تھا کہ مرجائے“۔

[15] سورہٴ نحل، آیت۷۸۔”خدا نے تم کو تمھارے ماوٴں کے پیٹ سے با ھر نکالا حالانکہ تم کچھ نھیں جانتے تھے“۔

[16] بحار الانوار، ج۹۵، ص۲۲۶۔”جس نے تجھے کھودیا اس کیا ملا ؟اور وہ جس نے تجھے پالیا اس نے کیا کھویا“۔

[17] سورہٴ نجم، آیت۴۲۔”بس ھر امر کی انتھا تمھارے پروردگار کی طرف ھے“۔

[18] سورہٴ نساء، آیت۶۹۔”اور جو بھی اللہ اور رسول کی اطاعت کرے گا وہ ان لوگوں کے ساتھ رھے گاجن پر خدا نے نعمتیں نازل کی ھیں انبیاء صدیقین،شھداء اور صالحین اور یھی بہترین رفقاء ھیں“۔

[19] سورہٴ بقرہ، آیت۲۵۷۔”اللہ صاحبان ایمان کا ولی ھے وہ انھیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لے آتا ھے“۔

[20] سورہٴ نور، آیت ۳۵۔”آسمان اورزمین کا نور ھے“۔

[21] سورہٴ واقعہ، آیت۷۴۔”اب آپ اپنے عظیم پرور دگار کے نام کی تسبیح کریں“۔

[22] سورہٴ اعلیٰ ، آیت۱۔”اپنے بلند ترین رب کے نام سے تسبیح کرو“۔

[23] سورہٴ مومنون، آیت۱۲۔”اور ھم نے انسان کو گیلی مٹی سے پیدا کیا ھے“۔

[24] سورہٴ مومنون، آیت۱۴۔”پھر ھم نے اسے ایک دوسری صورت میں پیدا کیا تو کس قدر بابرکت ھے وہ خدا جو سب سے بہترخلق کرنے والا ھے“۔

[25] سورہٴ طہ، آیت ۵۵۔”تم کو اس سے پیدا کیا اور اسی میں واپس لے جائیں گے اور دوبارہ پھر اس سے نکالیںگے“۔

[26] انجیل متیٰ باب ششم۔

[27] وسائل الشیعہ،ج۹، ص۱۳، کتاب الزکاة، ابواب ماتجب فیہ الزکاة، باب۱، حدیث۸۔”خدا نے زکوٰة کو نماز کے ساتھ واجب کیا ھے“۔

[28] وسائل ج۹ ص۱۰، کتاب الزکاة ابواب ماتجب فیہ الزکاة، باب اول ح۲۔خدا نے مالداروں کے مال میں فقراء کا اتنا حصہ معین کردیا ھے جس سے وہ اپنی زندگی بسر کر سکیں اور اگر اس کے علم میں اس سے زیادہ ان کے لئے ضروری هو تاتو اس کو معین کر دیتا لیکن فقیروں کا یہ حال ان مالداروں کی وجہ سے جو ان کا مال روکیں ھیں نہ کہ خدا کی طرف سے اور اگر لوگ فقراء کے حقوق کو ادا کریں تو ان کی مشیعت با خیر (اچھی) هوگی۔

[29] سورہ توبہ، آیت ۳۴۔”وہ لوگ جو سونا چاندی جمع کرتے ھیں اور راہ خدا میں خرچ نھیں کرتے ان کو دردناک عذاب کی بشارت دیدو“۔

[30] وسائل الشیعہ ج۹ ص۱۷، کتاب الزکاة، ابواب ماتجب فیہ الزکاة، باب۲، حدیث۴۔

[31] وسائل الشیعہ ج۹ ص۱۷، کتاب الزکاة، ابواب ماتجب فیہ الزکاة، باب۲، حدیث۶۔

[32] وسائل الشیعہ ج۹ ص۱۷، کتاب الزکاة، ابواب صدقہ، باب۲، حدیث۱۔

 

تبصرے
Loading...