دجّال سے مراد

دجّال سے مرادایک عالمی حالت ہو گی جس کا ہدف حضرت امام مہدی علیہ السلام کی سلطنت کے قیام میں رکاوٹ کھڑی کرنا ہوگا تاکہ عدالت قائم نہ ہو، امن نہ ہو، ترقیاتی کام نہ ہو سکیں۔ایک خاص شخص مراد نہیں یا پھر ایک خاص شخص ہوگا جو ان ساری خصوصیات کا حامل ہوگا۔
روایات میں اس کی جو خصوصیات بیان ہوئی ہیں تو اس کے تناظر میں ہم اس کی اصلیت کو جان سکتے ہیں کہ وہ ظالم ہوگا، خودثنائی میں غرق، منکر، لٹیرا، ڈاکو، جھوٹی حکومتوں کاحامی اور اقوام کے مال کو ہڑپ کرنے والا ، تباہی لانے والا، فسادی، خون بہائے گا بغیر وجہ اور حق کے جو بھی سلامتی اور امن چاہتے ہیں،جو امن کے خواہاں ہیں جو عدالت خواہ ہیں توان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی شخصیت یا ایسی حالت کا مقابلہ کریں۔
جس قدر ہو سکے اس کے فتنے اور فساد کو اور اس کی تخریب کارانہ کارروائیوں کو اپنی جدوجہد سے محدود کیا جائے ، دجالی حالت جو پوری دنیا پر چھا چکی ہو گی ، ہر طرف ظلم ہوگا، فساد ہوگا، دہشت گردی ہوگی، قتل و غارت گری ہو گی، بدامنی ہو گی تو اس حالت کا مقابلہ کرنا، حق کو عام کرنا اور عدالت کے قیام کے لئے جدوجہد اہم ذمہ داریوں سے ایک ہے۔
دجّال سے مراد ایک شخص ہو یا ایک فسادی حالت سے کنایہ ہو یا ایک تحریک ہو جس کی قیادت ایسے شخص کے پاس ہو جو ظالم ہو، ڈکٹیٹر ہو، فسادی ہو، امن دشمن ہو، خودپسندہو، منکرہو، قدرت خواہ ہو، ہر معنی میں دجالی حالت دجّالی تحریک یا دجال نام کا شخص معاشرہ پر منفی اثرات چھوڑے گا اور عدالت خواہوں، امن پسندوں کے لئے مشکلات لائے گا؛اس کا مقابلہ کرنا ہرفردکی ذمہ داری ہے۔

 

تبصرے
Loading...