پنجشنبہ کے دن امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کو نماز ہدیہ کرنا

پنجشنبہ کے دن امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کو نماز ہدیہ کرنا

پنجشنبہ کے دن امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کو نماز ہدیہ کرنا

 شیخ کبیر ابو جعفر طوسی  کتاب ”مصباح کبیر ”میں  لکھتے ہیں

نماز ہدیہ آٹھ رکعت ہے۔یہ نماز آئمہ معصومین علیہم السلام سے روایت ہوئی ہے۔

جمعہ کے دن انسان کو آٹھ رکعت نماز ادا کرنی چاہئے جس میںچار رکعت رسول اکرم  کو ہدیہ کرے اور چار رکعت حضرت فاطمہ زہرا ء علیہا السلام کو ہدیہ کرے اور روز شنبہ چار رکعت نماز پڑھ کر حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کو ہدیہ کرے اسی طرح ہر روز چار رکعت نماز پڑھے اور بالترتیب معصومین علیہم السلام کو ہدیہ کرے، روز پنجشنبہ حضرت امام صادق علیہ السلام کو چار رکعت  نمازہدیہ کرے۔

پھرجمعہ کے دن  دوبارہ آٹھ رکعت نماز پڑھے اورچار رکعت رسول اکرمۖ  کو ہدیہ کرے اور چار رکعت جناب فاطمہ زہرا ء علیہا السلام کو ہدیہ کرے اور روز شنبہ چار رکعت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کو ہدیہ کرے اسی طرح بعد کے دیگر آئمہ اطہار علیہم السلام کو ہدیہ کرے اور روز پنجشنبہ حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کو چار رکعت ہدیہ کرے اور اس کی دو رکعت نماز کے درمیان یہ دعاپڑھے:

    أَللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلامُ، وَمِنْكَ السَّلامُ، وَ إِلَيْكَ يَعُودُ السَّلامُ، حَيِّنا رَبَّنا مِنْكَ بِالسَّلامِ. أَللَّهُمَّ إِنَّ هذِهِ الرَّكَعاتِ هَدِيَّةٌ مِنّي إِلَى الْحُجَّةِ بْنِ الْحَسَنِ(1)، فَصَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَبَلِّغْهُ إِيَّاها، وَأَعْطِني أَفْضَلَ أَمَلي وَرَجائي فيكَ، وَفي رَسُولِكَ صَلَواتُكَ عَلَيْهِ وَآلِهِ  ]وَفيهِ[،

پھر اس کی جو بھی حاجت ہو طلب کرے.(2)

——————–  ——————–

1) جس امام کو بھی نماز  ہدیہ کررہا ہو ان کا نام دعا میں ذکر کرے .

2) جمال الاُسبوع : 34، دعوات راوندى : 108، مصباح المتهجّد : 322.

 

منبع: ویب  سائٹ   فرهنگی مذهبی سه نقطه ،

   کتاب صحیفه مهدیه 146:

تبصرے
Loading...