امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے مخصوص مقام حلہ و نعمانیہ میں آنحضرت کی نماز

امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے مخصوص مقام حلہ و نعمانیہ میں آنحضرت کی نماز

امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف  سے مخصوص مقام حلہ و نعمانیہ ١

میں آنحضرت کی نماز

محدث نوری کہتے ہیں :جلیل القدر فاضل مرزا عبداللہ اصفہانی معروف بہ افندی کتاب ”ریاض العلمائ”کی پانچویں جلدمیں شیخ ابن ابی جواد نعمانی  کے حالات زندگی بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں:

یہ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے غیبت کبری کے زمانے میں امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے دیدار کا شرف حاصل ہوا اور آنحضرت  سے حدیث نقل کی ہے ۔

میں نے ایک دوسری جگہ شیخ زین الدین علی بن حسن بن محمد خازن حائری(شہید کے شاگرد)کی تحریر دیکھی کہ شیخ ابن ابی جواد نعمانی   نے ہمارے آقا ومولا امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے سوال کیا ہے :میرے مولا کیا نعمانیہ اور حلہ میں آپ کا کوئی مقام ہے؟اور آپ کس وقت ان دونوں مقامات پر ہوتے ہیں؟

آنحضرت  نے فرمایا:

میں سہ شنبہ کی رات اور دن نعمانیہ میںہوتا ہوں اور شب جمعہ اور جمعہ کے دن حلہ میں ہوتا ہوں  لیکن حلہ کے لوگ ہمارے مقام و مرتبہ کا احترام نہیں کرتے ،جو بھی احترام اور آداب کے ساتھ ہم سے مخصوص اس مقام پر وارد ہو اور مجھ پر اور آئمہ معصوم علیہم السلام پرسلام کرے نیزمجھ پر اور آئمہ معصوم علیہم السلام پر بارہ مرتبہ درود بھیجے اور پھر دو سوروں کے ساتھ دو رکعت نماز ادا کرے اور خدا سے مناجات کرے تو پروردگار عالم اس کی جو بھی حاجت ہو اسے عطا فرمائے گا کہ ان میں سے ایک گناہوں کی بخشش ہے۔

میں نے عرض کیا:مجھے وہ مناجات تعلیم فرمائیے۔فرمایا:کہو:

   أَللَّهُمَّ قَدْ أَخَذَ التَّأْديبُ مِنّي، حَتَّى مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمينَ، وَ إِنْ كانَ مَا اقْتَرَفْتُهُ مِنَ الذُّنُوبِ أَسْتَحِقُّ بِهِ أَضْعافَ أَضْعافَ ما أَدَّبْتَني بِهِ وَأَنْتَ حَليمٌ ذُو أَناةٍ، تَعْفُو عَنْ كَثيرٍ حَتَّى يَسْبِقَ عَفْوُكَ وَرَحْمَتُكَ عَذابَكَ.

آنحضرت نے یہ دعا تین مرتبہ تکرار فرمائی اور پھر مجھے یہ یاد ہو گئی ۔ 2

——————————————————–

1) نعمانیہ عراق کا ایک شہر ہے جو واسط اور بغداد کے درمیان میں واقع ہے۔

2) جنّة المأوى: 270.

 

منبع: ویب  سائٹ  گروه فرهنگی هنری سه نقطه، 

کتاب «صحیفه مهدیه» صفحه: 132    

 

 

تبصرے
Loading...