واقعہ کربلا کے پس پردہ عوامل ( حصّہ دوّم )

محرم

آپ ايسے معاشرے کا اُس نبوي معاشرے سے موازنہ کريں تاکہ آپ کو دونوں کا فرق معلوم ہوسکے- ہمارے معاشرے کے سربراہ اور حاکم ، امام خميني2 تھے جو بلاشک و شبہ ہمارے زمانے کي عظيم ترين شخصيت ميں شمار ہوتے تھے ليکن امام خميني 2 کجا اور پيغمبر اکرم (ص) کجا؟ حضرت ختمي مرتبت (ص) نے اُس وقت معاشرے ميں ايک ايسي روح پھونکي تھي کہ اُن بزرگوار کي رحلت کے بعد بھي کئي دہائيوں تک پيغمبر (ص) کا چلايا ہوا کارواں اپنے راستے پر گامزن رہا- آپ يہ خيال نہ کريں کہ پيغمبر اکرم (ص) کے بعد ہونے والي فتوحات ميں خود پيغمبر(ص) کي ذات اقدس کے روحاني وجود کا اثر باقي نہيں تھا؛ يہ رسول اکرم (ص) کے وجود ہي کي برکت تھي کہ جو آپ(ص) کي رحلت کے بعد بھي اسلامي معاشرے کو آگے بڑھارہي تھي- گويا پيغمبر اکرم (ص) اُس معاشرے کي فتوحات اور ہمارے معاشرے (اور انقلاب) ميں تاثير رکھتے تھے کہ جس کا نتيجہ اِس صورت ميں نکلا ہے-

ميں ہميشہ نوجوانوں ،يونيورسٹي اور ديني مدارس کے طالب علموں اور ديگر افراد سے يہي کہتا ہوں کہ نہايت سنجيدگي سے تاريخ کا مطالعہ کريں، بہت توجہ سے اِس ميں غور وفکر کريں اور ديکھيں کہ کيا حادثہ رونما ہوا ہے!

’’ تِلکَ اُمَّۃ? قَد خَلَت‘‘،’’وہ ايک اُمّت تھي جو گزر گئي‘‘، گذشتہ امتوں سے عبرت آموزي، قرآن ہي کي تعليم اور درس کا حصہ ہے-اِس حادثے کے بنيادي اسباب ، چند امور ہيں،مَيں اُن کا تجزيہ و تحليل نہيں کرنا چاہتا بلکہ صرف اجمالي طور پر بيان کروںگا اور يہ محقق افراد کي ذمہ داري ہے کہ وہ سرجوڑ کر بيٹھيں اور ايک ايک جملے پرغور وفکر کريں-

اصلي عامل: دنيا پرستي اور برائي و بے حسي کا رواج پانا

اِس تاريخي حادثے کا ايک اصلي سبب يہ ہے تھا کہ ’’دنيا پرستي اور برائي و بے حسي نے ديني غيرت اور ايمان کے احساسِ ذمہ داري کو چھين ليا تھا- يہ جو ہم اخلاقي ، اجتماعي ، اقتصادي ، سياسي اور ثقافتي برائيوں سے مقابلے کيلئے امر بالمعروف اور نہي عن المنکر کيلئے اتني تاکيد کرتے ہيںتو اِس کي ايک اصل وجہ يہ ہے کہ يہ تمام برائياں معاشرے کو بے حس بناديتي ہيں- وہ شہر مدينہ جو پہلي اسلامي حکومت کا پہلا مرکز تھا، کچھ مدت بعد بہترين موسيقاروں، گانا گانے والوں اور معروف ترين رقاصاوں کے مرکز ميں تبديل ہوگيا تھا اور جب دربار شام ميں بہترين مغنّيوں اور گويّوں کو جمع کيا جاتا تو شہر مدينہ سے بہترين موسيقاروں اور خوبصورت آواز رکھنے والے مغنّيوں کو بلايا جاتا تھا!

يہ جسارت و گناہ، رسول اکرم (ص) کي رحلت کے سو يا دوسو سال بعد انجام نہيں ديئے گئے بلکہ جگر گوشہ حضرت زہرا س اور نور چشم پيغمبر اکرم (ص) کي شہادت کے زمانے کے قريب حتي شہادت سے بھي قبل معاويہ کے زمانے ميں انجام پائے- يہي وجہ ہے کہ مدينۃ الرسول (ص) برائيوں اور گناہان کبيرہ کا مرکز بن گيا اور بڑي بڑي شخصيات ، اصحاب اور تابعين کي اولاد حتي خاندان بني ہاشم کے بعض نوجوان اِن برائيوں ميں گرفتار ہوگئے! اِس فاسد حکومت کے سرکردہ افراد يہ جانتے تھے کہ اُنہيں کيا کام کرنا ہے ،اُنہيں مسلمانوں کے کن حساس اورکمزور نکات پر انگلي رکھني ہے اور لوگوں کو حکومت اور اُس کي سياست سے غافل رکھنے کيلئے کن چيزوں کي ترويج کرني ہے-يہ بلا اور کيفيت صرف شہر مدينہ سے ہي مخصوص نہيں تھي بلکہ دوسرے شہر بھي اِسي قسم کي برائيوں ميں مبتلا تھے-

بشکريہ اسلام ان اردو ڈاٹ کام

پيشکش شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان

متعلقہ تحريريں:

واقعہ کربلا سے حاصل ہونے والي عبرتيں

تبصرے
Loading...