علي(ع) رسول خدا(ص) كے بھائي

علي(ع) رسول خدا(ص) كے بھائي

ہجرت كر كے مدينہ تشريف لے جانے كے بعد پيغمبر اكرم(ص) نے جو اہم و سودمند اقدامات كئے ان ميں ايك يہ تھا كہ مہاجرين و انصار كے درميان رشتہ اخوت و برادرى بر قرار كيا چنانچہ اس وقت مسجد ميں جتنے بھى لوگ موجود تھے ان كے درميان رسول خدا(ص) نے حضرت على (ع) كے علاوہ رشتہ برادرى قائم كر ديا _ حضرت على (ع) تنہا رہ گئے تھے آپ نے پيغمبر خدا(ص) كى خدمت ميں عرض كيا : يا رسول اللہ آپ نے ميرے علاوہ ہر ايك كو رشتہ برادرى ميں منسلك كر ديا ؟ اس موقع پر آنحضرت(ص) نے وہ تاريخى جملہ اپنى زبان مبارك سے ادا كيا جس سے يہ اندازہ ہوتا ہے كہ آپ(ص) كى نظر ميں حضرت علي(ع) كا كيا مقام تھا اور آپ كى نظروں ميں انكى كتنى وقعت و اہميت تھى _

آپ نے فرمايا ” قسم ہے اس خدا كى جس نے مجھے حق كے ساتھ مبعوث كيا ميں نے تمہارے رشتہ برادرى ميں تاخير نہيں كى بلكہ تمہيں اپنے رشتہ اخوت و برادرى كے ليے منتخب كيا ہے تم ہى دين و دنيا ميں ميرے بھائي ہو

تبصرے
Loading...