جنگ خندق ميں على (ع) كا كردار

جنگ خندق ميں على (ع) كا كردار

مختلف لشكروں (احزاب) كے دس ہزار سپاہيوں نے تقريباً ايك ماہ تك مدينہ كا محاصرہ جارى ركھا _ اتنى مدت گذرجانے كے بعد بالآخر دشمن كو اس كے علاوہ كوئي چارہ نظر نہ آيا كہ وہ اپنے مضبوط وطاقتور لشكر كو جس طرح بھى ممكن ہو سكے خندق پار كرائے_ اس فيصلے كے بعد عربوں كے ”نامور پہلوان عمر بن عبدود” نے اپنے ساتھ پانچ سپاہى ليے اور اس جگہ سے جہاں خندق كم چوڑى تھى پار كرآيا اور جنگ كے لئے للكارا _ حضرت على (ع) نے اس كى اس دعوت جنگ كو قبول كيا اور اس كے نعروں كا جواب دينے كيلئے آگے بڑھے چنانچہ سخت مقابلے كے بعد عربوں كاوہ دلاور ترين جنگجو پہلوان جسے ايك ہزار جنگى سپاہيوں كے برابر سمجھا جاتا تھا ، حضرت على (ع) كى شمشير سے زمين پر گر پڑا عمرو كے ساتھيوں نے جب اس كى يہ حالت ديكھى تو وہ فرار كرگئے اور ان ميں سے جو شخص فرار نہ كرسكا وہ ”نوفل’ تھا _ چنانچہ وہ بھى حضرت على (ع) كے ايك ہى وار سے عمرو سے جاملا_ عمروبن عبدود كى موت (نيز بعض ديگر عوامل) اس امر كا باعث ہوئے كہ جنگ كا غلغلہ دب گيا او رمختلف لشكروں ميں سے ہر ايك كو اپنے گھر واپس جانے كى فكر دامنگير ہوئي_

اس جنگ ميں حضرت على (ع) نے ميدان جنگ كى جانب رخ كيا تو آپ (ص) نے فرمايا: خدايا جنگ بدر كے دن عبيدہ اور احد ميں حمزہ كو تو نے مجھ سے جدا كرديا اب على (ع) كو تو ہرگزند سے محفوظ فرما_ اس كے بعد آپ نے يہ آيت پڑھى ”رب لا تذرنى فردا و انت خيرالوارثين”

جب عمرو كے ساتھ ميدان جنگ ميں مقابلہ ہوا تو آپ(ص) نے فرمايا :

برزالايمان كلہ الى الشرك كلہ” (*) يعنى ايمان وشرك كے دو مظہر كامل ايك دوسرے كے مقابل ہيں )

ا ور جب آپ ميدان جنگ سے فاتح و كامران واپس آئے تو پيغمبر خدا (ص) نے فرمايا : ”لو وزن اليوم عملك بعمل امة محمد (ص) لرجح عملك بعلمہم”_(يعنى اگر آج تمہارے عمل كا امت محمد كے تمام اعمال ( پسنديدہ) سے مقابلہ كياجائے تو ( بے شك) اس عمل كو ان پر برترى ہوگي

تبصرے
Loading...