بےنظيرقربانى

بےنظيرقربانى

آپ كے ديگر افتخار ميں سے ايك افتخار يہ بھى ہے جب آپ(ع) شب ہجرت ( جوكے ليلة المبيت كے نام سے مشہور ہے ) پيغمبر اكرم(ص) كے بستر پر سو گئے اور اس دوران آنحضرت(ص) نے مكہ سے مدينے ہجرت فرمائي اور تمام مورخين نے اس واقعہ كو بيان كيا ہے اہل قريش ميں سے چاليس بہادروں نے يہ فيصلہ كر ليا تھا كہ اس رات رسول خدا(ص) كو قتل كر ديں اس غرض سے انہوںنے پيغمبر اكرم(ص) كے گھر كو نرغے مےں لے ليا _ اس رات حضرت على (ع) نے اپنى جان كى بازى لگا كر آنحضرت(ص) كى حفاظت فرمائي اور جو خطرات رسول خدا(ص) كو پيش آنے والے تھے ان كو اپنے مول لے ليا _

يہ قربانى اس قدر اہم اور قابل قدر تھى جيسا كہ متعدد روايات  سے معلوم ہوتا ہے كہ اللہ تعالى نے اس موقع پر يہ آيت نازل فرمائي (ومن الناس من يشرى نفسہ ابتغاء مرضات اللہ واللہ رء وف بالعباد ) يعنى انسانوں ميں سے كوئي ايسا بھى ہے جو رضائے الہى كى طلب ميں اپنى جان كھپا ديتا ہے اور ايسے بندوں پر اللہ بہت مہربان ہے _

 

تبصرے
Loading...