دوبارہ وفود كى روانگي

دوبارہ وفود كى روانگي

ماہ محرم كى آمد جنگ و جدال كو روكنے كا ايك عمدہ بہانہ تھا _ اور فريقين ميں اس امر پر معاہدہ ہوگيا كہ ماہ محرم كے آخر تك جنگ نہ كى جائے_ حضرت على (ع) نے اس وقت كو صلح پسندانہ اقدامات كے لئے بہترين موقع جانا_ چنانچہ آپ (ع) نے اس مقصد كے تحت ايك وفد جو عدى بن حاتم ، يزيد بن قيس ، شبث بن ربعى اور زياد بن خَصَفَہ پر مشتمل تھا معاويہ كے پاس بھيجا_

ہر نمائندے نے جو لازم سمجھا وہ كہا_ ليكن معاويہ كى منطق ہميشہ كى طرح اب بھى وہى تھى اس نے پہلے كى طرح اب بھى يہى كہا كہ : ميں جنگ سے دست بردار نہيں ہوسكتا ميرے اور على (ع) كے درميان صرف تلوار ہى فيصلہ كر سكتى ہے_ اس ضمن ميں اس نے مزيد كہا كہ : تم ہميں كيوں اس جماعت كى اطاعت و فرمانبردارى كى دعوت دے رہے ہو_ خلافت كے اصل حقدار ہم ہيں نہ كہ تمہارا پيشوا كيونكہ تمہارے پيشوا نے ہمارے خليفہ كو قتل كيا ہے_ ہمارى منظم جماعت كو منتشر كرديا ہے_ اس گفتگو كے بعد حضرت على (ع) كے نمائندے كوئي نتيجہ حاصل كئے بغير واپس آگئے

تبصرے
Loading...