لوگوں کو کس طرح اپنے قریب کریں

خلاصہ: انصاف، مہربانی اور معنویات کو اپنانے سے انسان لوگوں کے قریب ہوتے ہیں۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم    مہربانی اور محبت ایسی خصوصیتیں ہیں جن کو خدا نے انسان کی فطرت میں رکھا ہے، خدا جو خود اپنے بندوں پر رحمن اور  رحیم ہے اس نے اپنے بندوں کو بھی اس صفت کے ساتھ خلق فرمایا ہے اور یہ وہی خدا ہے جس نے  یہ فرمایا کہ میرے رحمن میرے غضب پر غالب ہے ، دنیا کی خلقت  اسی محبت  پر کی گئی ہے۔     اس بات کی جانب  امام محمد تقی(علیہ السلام) اشارہ کرتے ہوئے  لوگوں کی محبت کو جلب کرنے کے لئے تین راستے بتارہے ہیں: «ثَلاثُ خِصالٍ تَجْتَلِبُ بِهِنَّ الْمَحَبَّةُ: الاْنْصافُ فِى الْمُعاشَرَةِ، وَ الْمُواساةُ فِى الشِّدِّةِ، وَ الاْنْطِواعُ وَ الرُّجُوعُ إلى قَلْبٍ سَليمٍ؛ تین چیزوں کی وجہ  سے لوگوں کی محبت کو جلب کیا جاتاہے، معاشرے میں انصاف،  مشکلات میں ہمدردی،  اور معنویات  کو اپنانا سچے دل کے ساتھ».[بحار الانور، ج:۷۵، ص:۸۲]*بحارالانوار،محمد باقر مجلسی، ج:۷۵، ص:۸۲، دار إحياء التراث العربي‏، بیروت، دوسری چاپ ۱۴۰۳۔

تبصرے
Loading...