سب سے زیادہ واجب تین گروہوں کے حقوق

خلاصہ: رسالہ حقوق کے اس حصہ میں حضرت امام سجاد (علیہ السلام) نے تین گروہوں کے حقوق کو دوسرے لوگوں کے حقوق سے زیادہ واجب بیان کیا ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیمرسالہ حقوق میں حضرت امام سجاد (علیہ السلام) ارشاد فرماتے ہیں: “ثُمَّ تَخْرُجُ الْحُقُوقُ مِنْكَ إِلَى غَيْرِكَ مِنْ ذَوِي الْحُقُوقِ الْوَاجِبَةِ عَلَيْكَ وَ أَوْجَبُهَا عَلَيْكَ حَقّاً أَئِمَّتُكَ ثُمَّ حُقُوقُ رَعِيَّتِكَ ثُمَّ حُقُوقُ رَحِمِكَ فَهَذِهِ حُقُوقٌ يَتَشَعَّبُ مِنْهَا حُقُوقٌ فَحُقُوقُ أَئِمَّتِكَ ثَلَاثَةٌ أَوْجَبُهَا عَلَيْكَ حَقُّ سَائِسِكَ بِالسُّلْطَانِ ثُمَّ حَقُّ سَائِسِكَ بِالْعِلْمِ ثُمَّ حَقُّ سَائِسِكَ بِالْمِلْكِ وَ كُلُّ سَائِسٍ إِمَامٌ”۔
“پھر حقوق تم سے ان کی طرف نکلتے (اور وسیع ہوجاتے) ہیں جن کے حقوق تم پر واجب ہیں، اور ان میں سے سب سے زیادہ تم پر واجب حق تمہارے اماموں کا ہے، پھر تمہارے ماتحت افراد کے حقوق ہیں، پھر تمہارے قرابتداروں کے حقوق ہیں، تو یہ ایسے حقوق ہیں جن سے (دیگر) حقوق پھوٹتے ہیں۔ تو تمہارے اماموں کے تین حق ہیں، ان میں سے سب سے زیادہ واجب حق، (شرعی) حکمرانی کے ذریعے تمہاری تدبیر کرنے والے کا ہے، پھر علم کے ذریعے تمہاری تدبیر کرنے والے کا حق ہے، پھر مالکیت کے ذریعے تمہاری تدبیر کرنے والے کا حق ہے، اور ہر تدبیر کرنے والا امام (اور پیشوا) ہے”۔
مختصر وضاحت:اگرچہ یہ سب حقوق واجب ہیں، مگر ائمہ کے حقوق سب سے زیادہ واجب ہیں، کیونکہ زندگی کی مادی اور معنوی نظم اور معاشرے کی ساری علمی اور معنوی ترقی و کمال، برحق اماموں اور پیشواؤں کی حکیمانہ رہبری کی مرہون منت ہے۔اس کے بعد واجب حقوق، آدمی کے ماتحت افراد کے حقوق ہیں، کیونکہ اگر ان کے حقوق کا خیال نہ رکھا جائے تو ہوسکتا ہے کہ وہ گمراہی کا شکار ہوجائیں یا خود بھی دوسروں کے حقوق کا خیال نہ رکھیں۔تیسرے درجہ پر واجب حقوق اپنے رشتہ داروں کے حقوق ہیں، کیونکہ ان کی ہمارے ساتھ قرابت اور نزدیکی ہے تو ان کے حقوق دوسرے لوگوں سے مقدم اور پہلے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔حوالہ:[تحف العقول، ابن شعبة الحراني][ماخوذ از: ترجمہ و شرح رسالہ حقوق، سید محسن حجت]

تبصرے
Loading...