امام علی(علیہ السلام) کی امامت، امام زمانہ(عجل اللہ  تعالی فرجہ الشریف ) کی زبانی

خلاصہ: امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) نے امام علی(علیہ السلام) کی چار اہم خصوصیتوں کو بیان کیا ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم     امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) سے امام علی(علیہ السلام) کے صلوات کے بارے میں اس طرح روایت وارد ہوئی ہے: «وَ صَلِّ عَلَى أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ وَ وَارِثِ الْمُرْسَلِينَ وَ سَيِّدِ الْوَصِيِّينَ وَ حُجَّةِ رَبِّ الْعَالَمِين؛  امیر المؤمنین علی(علیہ السلام) پر اور مرسلین کے وارث پر اور اوصیاء کے سید پر اور عالمین کے پالنے والے کی حجت پر درود ہو»[بحار الانوار، ج۹۷، ص۳۴۷].اس جملہ میں امام علی(علیہ السلام) کی ان صفات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے:۱۔ امیرالمؤمنین.۲۔ تمام انبیاء مرسلین کے وارث.۳۔ تمام اوصیاء الهی کے سید و آقا اور سرور.۴۔ عالمین کے پروردگار کی خلق پر حجت.*بحار الانوار، محمد باقر مجلسی، دار احیاء التراث العربی، بیروت، دوسری چاپ،۱۴۰۳ق۔

تبصرے
Loading...