امام حسین(ع) کی آسان ترین زیارت

ماہ محرم سے سبق لیتے ہوئےہر روز امام حسین علیہ السلام کو سلام کرنا اپنی عادت بنا لیں:امام صادق (ع) نے اپنے شاگردسدیرسےفرمایا :اے سدیر کیا تم ہر روز امام حسین (ع) کی  زیارت کرتے ہو ؟۔۔۔  سدیر نے کہا: میں آپ  پر قربان جاؤں  میں مدینے میں رہتا ہوں اور کربلا دور ہے؛ہر روزجا نہیں سکتا۔۔۔ امامؑ نے فرمایا: امام حسین (ع) کی قبر کی طرف رخ کر کے کہا کرو: السَّلامُ عَلَيكَ يا أبا عَبدِ اللّهِ، السَّلامُ عَلَيكَ و رَحمَةُ اللّهِ و بَرَكاتُهُ ۔

امام حسین(ع) کی زیارت کا شوق ہر چاہنے والے کے دل میں موجود ہے لیکن بعض اسباب کی بنا پر انسان مجبور ہوجاتا ہے اور زیارت کے لیے نہیں جاپاتا اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ روایت پیش خدمت ہے:سدیر کہتا ہے کہ: امام صادق (ع) نے فرمایا ہے کہ اے سدیر کیا تم ہر روز امام حسین (ع) کی قبر کی زیارت کرتے ہو ؟  سدیر نے کہا: میں آپ  پر قربان ہوں، نہیں۔ امام نے فرمایا تم کس قدر جفا کرنے والے ہو !!! پھر فرمایا کہ کیا ہفتے میں ایک مرتبہ زیارت کرتے ہو ؟ سدیر نے کہا: نہیں۔ امام نے فرمایا ہر مہینے ایک مرتبہ ؟  سدیر نے کہا: نہیں۔  امام نے فرمایا ہر سال میں ایک مرتبہ ؟  سدیر نے کہا ہاں کبھی سال میں ایک مرتبہ زیارت کے لیے چلا جاتا ہوں۔  امام نے فرمایا اے سدیر تم کس قدر امام حسین پر جفاء کرتے ہو ! کیا تم نہیں جانتے کہ خداوند کے دو ہزار غبار آلود فرشتے ہیں کہ جو امام حسین (ع) پر گریہ کرتے ہیں اور ان کی زیارت کرتے ہیں اور کبھی تھکاوٹ بھی محسوس نہیں کرتے۔ اے سدیر تم بھی کم از کم ہر ہفتے میں پانچ مرتبہ اور ہر روز ایک مرتبہ امام حسین کی زیارت کیا کرو۔ میں نے کہا میں آپ پر قربان ہو جاؤں، ہمارے اور کربلا  کے درمیان بہت زیادہ فاصلہ ہے۔ امام نے فرمایا: اپنے گھر کی چھت پر جا کر اپنے دائیں بائیں دیکھ کر پھر سر کو آسمان کی طرف بلند کر کے امام حسین (ع) کی قبر کی طرف رخ کر کے کہو: السَّلامُ عَلَيكَ يا أبا عَبدِ اللّهِ، السَّلامُ عَلَيكَ و رَحمَةُ اللّهِ و بَرَكاتُهُ : سلام ہو آپ پر  اے  ابا  عبد  اللّه ! سلام اور رحمت اور خدا کی برکات آپ پر ہوں! جب ایسا کرو گے تو تمہارے لیے ایک زیارت لکھی جائے گی اور وہ زیارت ایک حج اور ایک عمرے کے برابر ہو گی۔ پھر سدیر نے کہا اس طرح میں کبھی کبھی ایک مہینے میں بیس مرتبہ سے زیادہ امام حسین (ع) کی زیارت کیا کرتا تھا۔[الكافي( ط- الإسلامية) ج‏4 ص589]۔كليني، محمد بن يعقوب بن اسحاق،‏ الوفاة: 329 ق‏، الكافي( ط- الإسلامية) ج‏4 ص589 محقق : غفارى على اكبر و آخوندى، محمد، ناشر: دار الكتب الإسلامية،

تبصرے
Loading...