اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی (اَبنا ـ ABNA) کا تعلق عالمی اہل بیت اسمبلی سے ہے جس نے اپنی فعالیت کا باقاعدہ آغاز سنہ 2006 عیسوی میں کیا اور اس وقت سے شیعیان عالم کی خبریں 24 زبانوں میں شائع کررہی ہے۔ اس خبر رساں ایجنسی نے سنہ 2012 عیسوی میں ذرائع ابلاغ کے میلے میں بہترین نیوز ایجنسی کے عنوان سے انعام وصول کیا۔

تاریخچہ

محمد حسن اختری کی زعامت کے دور میں عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی مینیجمنٹ نے تین زبانوں میں ایک نیوز ویب سائٹ کی بنیاد رکھی ۔

یہ پودا آج تناور درخت میں تبدیل ہوچکا ہے اور مذکورہ ویب سائٹ ایک فعال خبررساں ادارے کی شکل اختیار کرچکی ہے اور یہ ادارہ باقاعدہ ادارتی عملے اور اندرون اور بیرون ملک خبر نگاروں کی خدمات سے مستفید ہورہا ہے اور اس کی ایک مؤثر ویب سائٹ ، کئی رسائل اور جرائد بھی ہیں۔

پہلا دور:تاسیس

14 مارچ 2005 کو عالمی اہل بیت اسمبلی کی بین الاقوامی معاونت کے بعض اراکین کی کوششوں سے شیعہ خبروں اور تجزیات کیلئے ایک نیوز ویب سائیٹ ( Shia-news.org) کا افتتاح ہوا۔ اس ویب سائیٹ نے ابتدائی طور پر فارسی،عربی اور انگریزی تین زبانوں میں اپنے کام کا آغاز کیا۔

دوسرا دور: انتظامیہ میں تبدیلی

سنہ 2006 عیسوی کے موسم گرما میں نئی انتظامیہ نے ذمہ داری سنبھالی اور مذکور خبررساں ویب سائٹ کے لئے نیا ڈھانچہ متعین کیا۔ اس دور میں اس ویب سائٹ کو “اخبار شیعیان” کا عنوان دیا گیا اور اس کے لئے دوسرے ڈومینز بھی قرار دیئے گئے۔

تیسرا دور: ابنا کا قیام

ایران اور عالمی سطح پر شیعوں کی جانب سے اسے مقبولیت حاصل ہوئی تو اگست 2007 عیسوی میں جمہوری اسلامی ایران کے صدر نے اس کا باقاعدہ افتتاح کیا اور اس کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا اور یہ خبررساں اور تجزیاتی ویب سائٹ کو اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی کے نام سے اسے قانونی شکل دی گئی اور اس کا نیا ڈومین: http://www.abna24.com قرار دیا گیا ۔اس زمانے میں “صادق رمضانی گل افزانی” منتظم اعلی اور “سید علی رضا حسینی” (عارف) اس ادارے کے مدیر اعلی تھے۔ سنہ 2010 عیسوی میں یہ دونوں عہدے حسینی عارف کو سونپ دیئے گئے۔اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی (ابنا) نے 17 ستمبر بروز پیر سنہ 2012 میں جمہوری اسلامی ایران کی وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی سے باضابطہ لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

اردو زبان میں اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی کو اختصار کے ساتھ اَبنا لکھا جاتا ہے جبکہ انگلش میں اس اختصار کیلئے ABNA لکھا جاتا ہے ۔

دیگر زبانیں

ابنا نیوز ایجنسی حال حاضر میں 24 زبانوں: انگریزی، عربی، فرانسیسی، چینی، فارسی، ہسپانوی، جرمن، روسی، استنبولی ترکی، آذری ترکی (لاطینی)رسم الخط میں) آذری ترکی (سیریلیک رسم الخط میں)، اردو، بنگلا، مالایو، ہندی، بھاشا (انڈونیشیائی زبان)، سواحیلی، برمائی، بوسنیائی ،کردی سورانی، کردی کُرمانجی، ہوسا(چاڈیہ زبانوں کی ایک قسم)، پرتگالی اور جاپانی میں فعالیت کر رہی ہے۔

ثقافتی صفحات

ابنا خبر ایجنسی شروع سے ہی خبررسانی کے ساتھ ساتھ اپنے صارفین کو “سبز صفحات” کے عنوان سے دینی اور ثقافتی صفحات پیش کرتی ہے۔ یہ صفحات خبررسانی کے صفحات ہیں جو ہمیشہ قابل استفادہ ہوتے ہیں۔ ان صفحات میں سے بعض کے عناوین کچھ یوں ہیں:

انعامات

اس نیوزایجنسی نے اپنی فعالیت کے دوران مختلف مقامی، قومی اور بین الاقوامی میلوں اور نمائشوں میں شرکت کی اور تین انعامات حاصل کئے ہیں:

  1. اکتوبر و نومبر سنہ 2012 عیسوی میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی صحافتی فیسٹیول میں پہلے خبر رساں ادارے کا انعام حاصل کیا؛
  2. جون 2012 عیسوی کے پہلے اشراق فلمی فیسٹیول میں برتر خبر رساں ادارے کا ایوارڈ جیتا ؛
  3. دسمبر 2011عیسوی میں چھٹے انٹر نیشنل ڈیجیٹل میڈیا فیسٹیول کے بین الاقوامی شعبے میں منتخب خبررساں ادارے کا ٹائٹل جیتا۔[1]

سعودی عرب اور بحرین کے شیعوں کی خبریں شائع کرنے کی وجہ سے ان ممالک میں اس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ [2]

حوالہ جات

http://ur.wikishia.net/view/%D8%A7%D8%A8%D9%86%D8%A7_%D8%AE%D8%A8%D8%B1_%D8%B1%D8%B3%D8%A7%DA%BA_%D8%A7%D8%AF%D8%A7%D8%B1%DB%81

تبصرے
Loading...