ام اسحاق بنت طلحہ بن عبید اللہ تیمی

ام اسحاق بنت طلحہ بن عبید اللہ تیمی

اُمّ إسحاق بنت طلحہ بن عبید الله امام حسن مجتبی(ع) کی ازواج میں سے ایک ہیں ۔امام حسن (ع) کی شہادت کے بعد اس نے امام حسین (ع) سے ازدواج کی۔ ام اسحاق طلحہ بن امام حسن (ع) اور فاطمہ بنت امام حسین (ع) کی والدہ ہے ۔
اس نے امام حسین(ع) کی شہادت کے بعد عبدالله بن محمد بن عبدالرحمن بن ابی بکر سے شادی کی۔ بعض کتب میں امام حسین(ع) کی شہادت کے بعد تمام بن عباس بن عبدالمطلب اسکا شوہر مذکور ہے۔ تاریخی روایات کے مطابق خوبصورت اور بد خلق تھی ۔

زندگی نامہ

ام اسحاق طلحہ بن عبیداللہ تیمی کی بیٹی اور امام حسن مجتبی (ع)کی بیوی تھی۔ انکی شہادت کے بعد امام حسین (ع) سے شادی ہوئی .[1]

امام حسین(ع) کی شہادت کے بعد عبداللہ بن محمد بن عبدالرحمن بن ابی بکر سے شادی کی کہتے ہیں کہ عبداللہ بن محمد سے پہلے تمام بن عباس بن عبدالمطلب کی بیوی تھی .[2]

ابوالفرج اصفہانی کے مطابق ام اسحاق قریش کی خوبصورت ترین خواتین میں سے تھی اور اخلاق کے لحاظ سے بد خلق ترین تھی۔[3]

اولاد

شیخ مفید نے اس کی امام حسن (ع) سے تین اولادیں: حسین (کہ جس کا لقب أثرَم تھا)، طلحہ اور فاطمہ ذکر کئے ہیں[4] نیز شیخ مفید نے اس کی امام حسین(ع) سے ایک بیٹی: فاطمہ ذکر کی ہے۔[5]

حوالہ جات

  1. اصفہانی، الاغانی، ج21، ص78.
  2. البغدادي، المحبر، 1361ق، ص442.
  3. اصفہانی، الاغانی، ج21، ص78.
  4. مفید، الارشاد، ج2، ص20.
  5. مفید، الارشاد، ج2، ص135.

مآخذ

  • شیخ مفید، الارشاد، تحقیق: مؤسسۃ آل‌البیت (ع) لتحقیق التراث، بیروت: دارالمفید، ۱۴۱۴ق-۱۹۹۳م، (سافٹ وئر: مکتبۃ اہل البیت نسخہ دوم).
  • اصفہانی، ابوالفرج، الاغانی، ج۲۱، دار احیاء التراث العربی (سافٹ وئر: مکتبۃ اہل البیت نسخہ دوم).
  • بغدادی، محمد بن حبیب، المحبر، مقام طبع غیر معلوم، ۱۳۶۱ق.
تبصرے
Loading...