سید محمد باقر لکھنوی کشمیری

سید محمد باقر لکھنوی کشمیری (1285۔1346 ھ) برصغیر کے نامور شیعہ علما میں سے گزرے ہیں۔ وہ ایک صاحب علم اور نہایت عبادت گزار شخص تھے۔ انہوں نے عربی و اردو میں کتابیں تصنیف کیں۔ وفات کے بعد اپنے بھتیجے اور والد کے ساتھ عراق کے شہر کربلا میں مدفون ہوئے۔

زندگی نامہ

نسب کے اعتبار سے رضوی اور آپ کا نسب پچیس واسطوں سے حضرت امام محمد تقی سے ملتا ہے اور والدہ کی جانب سے نقوی خاندان سے تعلق ہے۔ آپ کے خاندان کی بزرگ شخصیات میں والد سید محمد ابو الحسن مشہور بنام ابو صاحب اور دادا سید علی شاہ گزرے ہیں۔
آپ کی پیدائش ۷ صفر ۱۲۸۵ ھ کو لکھنو (انڈیا) کے محلے وزیر گنج میں ہوئی۔
آپ کی اولاد میں تین بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ بیٹوں کے اسما درج ذیل ہیں:
  • سید محمد (لکھنو میں پڑھے اور ۴ سال نجف میں رہے)۔
  • سید علی
  • سید محمد رضی
زیارات کی غرض سے ۱۳۴۶ ھ میں عراق گئے۔ جہاں ماہ شعبان کی نویں یا دسویں تاریخ کو کاظمین میں بیمار ہوئے۔ ۱۳ شعبان کو کربلا آئے اور ۱۶ شعبان ۱۳۴۶ ھ جمعرات[1] کے روز کربلا میں انتقال ہوا۔ نماز جنازہ آیت اللہ سید ابو الحسن اصفہانی نے پڑھائی۔ در زینبیہ کے پاس مقبرہ کابلیین میں اپنے والد کے پاس دفن ہوئے۔[2] وفات کے وقت آپ کا سن ۶۱ سال تھا۔ بیدیک اسداء الرغاب تاریخ وفات کا مادہ نکلتا ہے۔[3] لیکن تعداد اعداد کے لحاظ سے درست معلوم نہیں ہوتا ہے۔

تعلیمی سفر

ابتدائی تعلیم و تربیت اپنے والد کے زیر سایہ ہوئی۔
مقدمات، فقہ اور علم اصول فقہ مفتی سید محمد عباس کے شاگردوں شیخ تفضل حسین فتح پوری اور سید حیدر علی کے پاس پڑھے۔ مذکورہ علوم کے بعد مزید تعلیم اپنے والد کے پاس حاصل کی۔ درجہ اجتہاد پر فائز ہونے کے باوجود اعلی تعلیم کیلئے عراق کے شہر نجف گئے جہاں ۱۱ برس تک رہے۔ واپسی پر ۶ ماہ تک درس خارج بھی دیا۔
نجف میں جن اساتذہ سے علم حاصل کیا نیز اسناد و اجتہاد کے اجازے حاصل کئے:

تیس برس کے لگ بھگ سلطان المدارس میں تدریس کے فرائض انجام دیئے۔ اس دوران کے قابل ذکر تلامذہ کے نام:

  • سید شبیر حسن۔
  • سید راحت حسین گوپالپوری
  • سید سبط حسن
  • سید محمد رضا
  • سید عالم حسین
  • سید حیدر حسین نگہت

حوالہ جات

  1. تہرانی۔ الذریعہ، 2/37،
  2. تہرانی، الذریعہ،1/304/1584
  3. تہرانی، الذریعہ،1/304/1584
  4. تہرانی، الذریعہ،2/37/145

بیرونی روابط

  • مآخذ مقالہ: احوال باقر العلوم، مولف: سید حیدر حسین نگہت (مرحوم) ناشر: سید عابد مرتضی، ۱۵ مغل پورہ لاہور ۱۵۔

مآخذ

  • سید حیدر حسین نگہت، احوال باقر العلوم، ناشر: سید عابد مرتضی، ۱۵ مغل پورہ لاہور ۱۵۔
  • بزرگ تہرانی، الذریعہ الی تصانیف الشیعہ، دار الأضواء – بيروت – لبنان۔
تبصرے
Loading...