بسم اللہ تکلیفوں سے شفا کا باعث

بسم اللہ الرحمن الرحیم

رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) فرماتے ہیں: “لَو قَرَأتَ بِسمِ اللّهِ تَحفَظُكَ الْمَلائِكَةُ إلَى الْجَنَّةِ و هُوَ شِفاءٌ مِن كُلِّ داءٍ”، “اگر بسم اللہ کو پڑھو تو فرشتے جنّت تک تمہیں محفوظ رکھیں گے اور وہ ہر تکلیف کی شفاء ہے”۔ [مستدرک الوسائل، ج ۴ ،ص ۳۸۹ ،ح۴۹۹۵]

حضرت امیرالمومنین (علیہ السلام) نے کمیل سے فرمایا: “يا كُمَيلُ، إذا أكَلتَ الطَّعامَ فَسَمِّ بِسمِ اللّهِ الَّذي لا يَضُرُّ مَعَ اسمِهِ شَيءٌ، وهُوَ الشِّفاءُ مِن جَميعِ الأَسواءِ”، “اے کمیل، جب کھانا کھانا چاہو تو اللہ کا نام لو، جس کے نام کے ساتھ کوئی چیز نقصان نہیں دیتی اور وہ سب تکلیفوں سے شفا ہے”۔ [بحارالانوار، ج۷۷، ص۲۶۹]

………………………
حوالہ:
[مستدرک الوسائل، محدث نوری، الناشر: مؤسسة آل البيت عليهم السلام لإحياء التراث ـ قم]
[بحارالانوار، علامہ مجلسی، الناشر: مؤسسة الوفاء، تاريخ النشر : ١٤٠٣ هـ.ق]

تبصرے
Loading...