ہستي سے مٹاسکتا ہے ، خطیب نمازجمعہ تهران

تہران کے خطيب جمعہ نے کہا ہے کہ عالم اسلام اپنے اتحاد کے ذريعے صہيوني حکومت کو صفحہ ہستي سے مٹا سکتا ہے

تہران کي مرکزي نماز جمعہ کے خطيب آيت اللہ سيد احمد خاتمي نے عالمي يوم قدس کے موقع پرنمازجمعہ کے خطبوں ميں گذشتہ ساٹھ برس کے دوران ملت فلسطين پر صہيوني حکومت کے مظالم کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صہيوني ، فقط طاقت کي ہي زبان سمجھتے ہيں –

تہران کے خطيب جمعہ نے صہيوني حکومت کے ساتھ ہر طرح کے مذاکرات کو بے سود قرارديا اور کہا کہ جو چيز اب تک سرزمين فلسطين ميں اسرائيل کے خلاف موثر ثابت ہوئي ہے وہ تحريک انتفاضہ کا جاري رہنا اور صہيوني حکومت کے خلاف جد وجہد ہے کيونکہ مذاکرات سے صرف اسرائيل کو فائدہ پہنچتا ہے جبکہ فلسطينيوں کو مذاکرات سے ہميشہ نقصان ہوتا ہے –

تہران کے خطيب جمعہ نے علاقے کے بعض عرب ملکوں پر جن کے صہيوني حکومت کے ساتھ تعلقات ہيں اور جو علاقائي اور بين الاقوامي فورم پر اسرائيلي مظالم کي حمايت کرتے ہيں تنقيد کرتے ہوئے کہا کہ صہيوني حکومت پر کاري وار لگانے کا بہترين طريقہ اس کو الگ تھلگ کردينا ہے –

تہران کے خطيب جمعہ نے علاقائي اور عالمي سطح پر صہيوني حکومت کے مجرمانہ اقدامات کو برملاکئے جانے کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہاکہ يہ حکومت کسي بھي طرح کي انساني اقدار اور بين الاقوامي قانون کي پابند نہيں ہے –

آيت اللہ سيد احمد خاتمي نے تہران ميں ناوابستہ تحريک کے آئندہ سربراہي اجلاس کے انعقاد کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ توقع ہے کہ اس تحريک کے سربراہان علاقے منجملہ فلسطين، بحرين اور شام ميں امريکا اور صہيوني حکومت کي توسيع پسنديوں کے مقابلے ميں ٹھوس موقف اختيار کريں گے –

تہران کے خطيب جمعہ نے شام کے حالات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ امريکا شام ميں دہشت گردوں کي مسلسل پشتپناہي کررہا ہے اور دہشت گردوں کے توسط سے وہ مختلف جرائم کا ارتکاب کررہا ہے ليکن شام کے عوام اور حکومت ان کے مقابلے ميں کامياب ہوکر رہے گي –

آيت اللہ سيد احمد خاتمي نے علاقے کے بعض عرب ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے جو شام کي حکومت اور عوام کے خلاف امريکا اور صہيوني حکومت کے ساتھ ہوگئے ہيں کہاکہ يہ ممالک پشيمان ہوں گے کيونکہ انہيں اپنے ملک کے عوام کي حمايت سے ہاتھ دھونا پڑے گا – تہران کے خطيب جمعہ نے کہا دہشت گرد تنظيم القاعدہ جو آج امريکا کي سرپرستي ميں شام ميں دہشت گردانہ کاروائياں انجام دے رہي ہے يہي دہشت گرد نيٹ ورک آگے چل کر امريکا کے اتحادي ممالک ميں بھي بحران پيدا کرے گا –

آيت اللہ سيد احمد خاتمي نے ايران کے صوبہ مشرقي آذربائجان ميں زلزلزلے کے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے سے ايران مخالف ذرائع ابلاغ کے ذريعے غلط فائدہ اٹھائے جانے پر مبني اقدامات کي مذمت کرتے ہوئے کہا متاثرہ علاقوں کا رہبر انقلاب اسلامي کے دورے سے اس بات کا بخوبي اندازہ لگايا جاسکتا ہے کہ ايران کي حکومت متاثرين کي مدد اور متاثرہ علاقوں کي بازآبادکاري کے لئے پوري طرح سنجيدہ ہے

تبصرے
Loading...