گیس پائپ لائن ،امریکہ پاکستان کے خلاف سازشی جنگ شروع کرسکتا ہے

گیس پائپ لائن ،امریکہ پاکستان کے خلاف سازشی جنگ شروع کرسکتا ہےپاکستان میں آئی ایس آئی کےسابق سربراہ اور دفاعی امورکے ماہر جنرل (ر) حمیدگل نے کہا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکہ کو پسند نہیں آئےگا، امریکہ آج سے پاکستان کے خلاف نئی سازشی جنگ شروع کر سکتا ہے۔

پاکستانی اخبار نوائے وقت کی رپورٹ کے مطابق جنرل (ر) حمیدگل نے گذشتہ روز آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے بعد امریکہ کی پاکستان کیخلاف سازشی جنگ مزید تیز ہو جائیگی۔ انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ کبھی پاکستان کا دوست رہا ہے اور نہ ہی اس سے خیر کی توقع کرنی چاہئے کہا کہ حکومت پہلے دن ملکی مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتی تو آج ملک میں بہت سے مسائل حل ہو چکے ہوتے۔ جنرل (ر) حمید گل نے امریکی سازشوں پر پاکستانی عوام اور حکومت کی ہوشیاری پر تاکید کی اور کہا کہ موجودہ حکمران جب سے اقتدار میں آئے ہیں اگر پہلے دن سے ہی ملکی مفاد میں فیصلے کرتے تو دہشت گردی سمیت بہت سے مسائل حل ہو چکے ہوتے۔

واضح رہے کہ امریکی دباؤ کے باوجود پاکستان نے بارہا اعلان کیا ہے کہ اپنے قومی مفادات کے تحت ایران ،پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ جاری رکھے گا ۔

تبصرے
Loading...