کوفي عنان کے فارمولے کے لئے روس کي حمايت

روس کے ايوان صدر کرملين نے اعلان کيا ہے کہ وہ شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے خصوصي نمائندے کوفي عنان کے امن فارمولے کي حمايت کرتا ہے

کرملين سے جاري ہونےوالے بيان ميں کہا گيا ہے کہ روسي صدر ولاديمير پوتين کے ساتھ کوفي عنان کي ملاقات کا پروگرام يہ ثابت کرديتا ہے کہ کرملين شام کے بحران کو سياسي طريقے سے حل کئے جانے کي حمايت کرتا ہے –

کرملين سے جاري ہونےوالے بيان ميں کہا گيا ہے کہ ماسکو چاہتا ہے کہ شام ميں تعينات بين الاقوامي مبصرين حکومت اور مخالف گروہوں کے درميان فائربندي پر عمل کرنے کے تعلق سے ايک جامع سمجھوتہ کراديں –

روس يہ بھي چاہتا ہے کہ لڑائي والے علاقوں سے شامي فوج اور مسلح افراد کا بيک وقت انخلاء ہو –

اس سے پہلے روسي وزيرخارجہ نے اپنے ايک بيان ميں کہا تھا کہ مغربي ملکوں کي يہ سخت بھول ہوگي اگر وہ يہ سوچيں کہ روس شام کے صدر بشار اسد کو زبردستي ہٹائے جانے کے کسي بھي اقدام يا منصوبے کي حمايت کرے گا-

تبصرے
Loading...