صدی معاملہ ، اس صدی کی سب سے بڑی خیانت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے صدی معاملے کو اس صدی کی سب سے بڑی خیانت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صدی معاملے میں فلسطینیوں کے حقوق کو نظر انداز اور اسرائیل کے حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے  ترجمان نے کہا کہ فلسطینی سرزمین فلسطینیوں کی ہے اور دنیائے اسلام فلسطینی سرزمین کے بارے میں کسی بھی معاملے کو قبول نہیں کرےگی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت غاصب حکومت ہے اورغاصب حکومت کا خاتمہ کئۓ بغیر مسئلہ فلسطین کا حل ممکن نہیں ہے  مسئلہ فلسطین کا بہترین  راہ حل جمہوری ہےاور فلسطین کے اصلی باشندے ہی اسے حل کرسکتے ہیں۔ سید عباس موسوی نے صدی معاملے میں بعض اسلامی ممالک کی طرف سے امریکہ کی حمایت کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض عرب اور اسلامی ممالک فلسطین اور بیت المقدس کا سودا کرکے اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ آشکارا خیانت کررہے ہیں جنھیں تاریخ کبھی معاف نہیں کرےگی۔

تبصرے
Loading...