سمندری طوفان ہیان فلپائن میں تباہی مچانےکے بعد ویتنام پہنچ گیا

سمندری طوفان ہیان فلپائن میں تباہی مچانےکے بعد ویتنام پہنچ گیافلپائن کو بری طرح متاثر کرنے کے بعد سمندری طوفان ہیان اب تباہی مچانے ویتنام پہنچ گیا ہے۔ تاہم اس کی شدت اب کم ہو گئی ہے۔ حکومت نے 6 لاکھ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔اب تک مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہو چکے۔ طوفان ہیان اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو نیست ونابود کرنے کے بعد آج صبح 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ویتنام کے شہرہیپونگ سے ٹکراگیا۔ فلپائن میں 10ہزار سے زائد لوگوں کو لقمہ اجل بنانے والا طوفان ہیان تیز ہواوٴں اور تیز بارش کے ساتھ نہ جانے اب ویتنام میں کتنی جانوں کی قربانی وصول کرے گا۔ طوفان کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے پہلے ہی وارننگ جاری کر دی تھی۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تقریباً 6 لاکھ سے زائد شہریوں کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ تقریبا 4ہزار200 کشتیوں کو بھی محفوظ کیا جا چکا ہے۔ ویتنام کی حکومت کی جانب سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔تاہم لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 3دن تک کھانے پینے کی اشیا اپنے ساتھ رکھیں۔ سمندری علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوری طور پر کسی محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوجائیں

تبصرے
Loading...