حزب اللہ کي توانائي صيہوني حکومت کے تصور سے باہر ہے

لبنان کي پارليمنٹ ميں اسلامي مزاحمتي دھڑے حزب اللہ کے پارليماني ليڈر نے کہا ہے کہ حزب اللہ کي دفاعي قوت اس سے کہيں زيادہ ہے جتنا اسرائيل تصور کرتا ہے –

محمد رعد نے زور دے کر کہا کہ حزب اللہ نے صہيوني دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے جو توانائي اور صلاحيت حاص کرلي ہے وہ اسرائيل کے تصور سے کہيں زيادہ ہے – محمد رعد نے کہا کہ لبنان پر ہر طرح کي ممکنہ جارحيت کے جواب ميں حزب اللہ دشمن کو يہ احساس کرنے پر مجبور کردے گي کہ جب تک لبنان ميں اسلامي مزاحمت ہے اس وقت تک اس کو اپنے کسي بھي مقصد ميں کاميابي حاصل نہيں ہوسکے گي –

لبنان کي پارليمنٹ ميں حزب اللہ کے پارليماني ليڈر محمد رعد نے زور دے کر کہا کہ اسلامي مزاحمت سبھي لبنانيوں کي جانب اپنا ہاتھ بڑھاتي ہے حتي ان لوگوں کي جانب بھي جن سے اس کے سياسي اختلافات ہيں –

محمد رعد نے اس اميد کا اظہار کيا کہ حزب اللہ اور لبنان کي فوج کے لئے ايسا ماحول سازگار ہوگا کہ جس سے ملک ميں استحکام کو تقويت ملے تاکہ ہر طرح کے ممکنہ حملوں کا مقابلہ کيا جاسکے-

 

 

تبصرے
Loading...